چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے چین کے سفیرکی ملاقات

اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے چین کے سفیر یاوَ جینگ کی ملاقات ہوئی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چینی سفیر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا ہے کہ چین سےدوطرفہ تعاون پاکستان کی خارجہ پالیسی میں اہم مقام رکھتاہے،خطےکی ترقی اورخوشحالی دونوں ملکوں کامشترکہ وژن ہے،ایشیا اقتصادی نقل وحرکت کامرکزبن رہا ہے،چین نے پاکستان کے اہم مسائل پرپاکستانی موقف کی تائید کی ہے،ادارہ جاتی تعاون اور پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں مزید تیزی لانی ہوگی .

آصف زرداری کے دور میں سی پیک کی بنیاد رکھی گئی، چینی سفیر کی رحمان ملک سے گفتگو

 

سی پیک اتھارٹی اور پاک چائنہ بزنس کونسل بنانے کا حکومتی فیصلہ

نیول چیف اور چینی سفیر کی ملاقات، سی پیک میری ٹائم سکیورٹی بارے بات چیت

 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چین کے نائب وزیر خارجہ مازوہاؤ سے ملاقات ہوئی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کیلیے باہمی مشاورت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا،دو طرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چین ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے،پاک چین دوستی ضرب المثل کا روپ دھار چکی ہے،بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے 80 لاکھ نہتے عوام کو50روز سے محصور کررکھاہے ،بھارت اپنےیکطرفہ غیرآئینی اقدامات سےخطےکےامن و امان کو تہس نہس کرنا چاہتا ہے ،

Comments are closed.