چین نہ ہوتا تو ہماری قرارداد اقوام متحدہ میں پیش ہی نہ ہوتی، چیئرمین کشمیر کمیٹی

0
45

چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے کہا ہے کہ چین نہ ہوتا تو ہماری قرارداد اقوام متحدہ میں پیش ہی نہ ہوتی،جو غلطیاں کیں ان کو بہت جلد درست کر سکتے ہیں،
انہوں نے کہا کہ عمران خان بنیادی طور پر ایک دیانت دارانسان ہیں. اور انہوں نے خود کشمیر کا مقدمہ لڑنے اوران کا سفیر بننے کی بات کی ہے اور وہ یہ ذمہ داری بخوبی نبھا بھی رہے ہیں. مسئلہ کشمیر قوم کےلیے بہت بڑا چیلنج ہے،27ستمبرکو وزیراعظم کشمیریوں کا موقف جنرل اسمبلی میں پیش کریں گے،

وضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل ایک ماہ سے کرفیو،کنٹرول لائن پر بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر پاکستانی عوام، تاجروں، سماجی تنظیموں‌ اور دیگر تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا جارہا تھا کہ انڈیا کیلئے فوری طور پر پاکستان کی فضائی حدود بند کر دی جائیں تاکہ ان کی ایئر لائنز کو شدید نقصان سے دوچار کیا جاسکے اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اگر انڈیا کی طرف سے کسی قسم کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جائے تو 27 فروری جیسا بھرپور جواب دیا جائے.

Leave a reply