چکوال،زمینی تنازعہ پر گولیاں چل گئیں،خاتون سمیت 3 ہلاک
چکوال: چوآسیدن شاہ کے علاقے جھیک میں گولیاں چل گئیں، واقعہ میں خاتون سمیت 3 افراد کی موت ہوئی ہے
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقتولین میں خاتون سمیت ان کابیٹا اور بھائی شامل ہیں جن کی شناخت نبیلہ، قیصر محمود اورانیس کے نام سے ہوئی ہے، تہرے قتل کی واردات کے بعد ملزمان فرار ہو گئے ہیں،واقعہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ ہوسکتا ہے ،مقتولین میں ماں ،بیٹا انیس اور ان کا سگا ماموں قیصر شامل ہیں۔
وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کے احکامات پر ڈی پی او چکوال کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود نےچوآسیدن شاہ کے علاقہ جھیک میں تہرے قتل کی اطلاع پر فوری نوٹس لیا ہے،ابتدائی اطلاعات کے مطابق قیصر محمود بعمر 38 سال، محمد انیس بعمر 22/23 سال، مسماۃ (ن) بعمر 35 سال فائر لگنے سے ہلاک ہوئے.وجہ عناد زمین کا تنازعہ بتایا جا رہا ہے ۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او چکوال نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او چوآسیدن شاہ سرکل ،ایس ایچ او تھانہ چوآسیدن شاہ، انچارج پولیس چوکی بشارت اور ہمراہ بھاری نفری کو موقع پر پہنچ گئے، علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔نعشوں کو بغرض پوسٹمارٹم تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چوآسیدن شاہ منتقل کیا گیا،ڈی پی او چکوال کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن چکوال کی سربراہی میں ایس ڈی پی او چوآ سیدن شاہ سرکل اور ایس ایچ او تھانہ چوآسیدن شاہ پر مشتمل سپیشل ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو کہ اس قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرینگے ۔
پنجاب میں اینٹی اسموگ کارروائیاں، فصلوں کی باقیات نذر آتش کرنے والے 17 افراد گرفتار
ڈیرہ غازی خان: بھٹوں اور دھان کی فصلوں کی باقیات جلانے سے سموگ، شہری بیماریوں کا شکار
سموگ فری پنجاب،دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے، مریم اورنگزیب
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا