چکوال میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بڑی کاروائی عمل میں لائی، جس میں شہر میں موجود مختلف دکانوں پر چھاپے مارے گئے اور اس دوران گٹے کی کثیر تعداد پائی جانے والی چھ دکانوں کو سیل کردیا گیا۔ پنجاب فوڈ تھارٹی نے بتایا کہ گٹکے و دیگر مضر ایشاء کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس حوالےسے ضلع چکوال کے ہر علاقے میں فوڈ اتھارٹی نے کاروائیاں مزید تیز کردیں کیونکہ نوجوانوں کی بڑی تعداد اس طرح کی مضر اور نشہ آور اشیاء کے استعمال سے ذہنی اور جسمانی طور پر خراب ہورہی ہے۔