ترکی قوانین بارے لاعلمی؛ چھالیہ اور سپاری لےجانے والا پاکستانی ترکی میں گرفتار کرلیا گیا

0
44

ترکی قانون بارے لاعلمی کے باعث چھالیہ اور سپاری لےجانے والے پاکستانی کو ترکی میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لاہورکے رہائشی محمد اویس کوکمپنی نے اچھی کارکردگی دکھانے پر ترکی گھومنے کیلئے بھیجا تھا۔ تاہم محمد اویس اپنے ٹورآپریٹر کو تحفے میں دینے کے لیے سپاری کے دو پیکٹس بھی ہمراہ لے گئے۔ لیکن ترکی پہنچنے پر حکام نے محمد اویس کو دو پیکٹ سپاری لانے پر گرفتار کرلیا اور عدالت میں پیش کرکے جیل بھیج دیا گیا۔ واضح رہے کہ ترکی کے قانون میں چھالیہ اور سپاری کو منشیات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

محمد اویس کے بھائی کا کہنا ہےکہ کسی نے ان کے بھائی کو اس بارے میں آگاہ نہیں کیا تھا اور نہ ہی پاکستانی کسٹمز حکام نے جاتے وقت مطلع کیا تھا۔ میرا بھائی دل کا مریض اور اپنے گھر کا واحد کفیل ہے۔ترک حکام کا کہنا ہے کہ چھالیہ اورسپاری کا ٹیسٹ کرایا جائے گا جس کی رپورٹ 6 ماہ میں آئے گی۔ اس دوران محمد اویس جیل میں رہیں گے۔ جبکہ محمد اویس کے بھائی کا کہنا ہے کہ استطاعت نہ رکھنے کے باوجود بھائی کی رہائی کے لیے 2 وکیلوں کولاکھوں روپے دے چکے ہیں۔ انہوں نے محمد اویس کی رہائی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف سے مدد کی اپیل کی ہے. تاہم ذرائع کے مطابق اب محمد اویس کا کا جلدی رہا ہونا ممکن نہیں ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے کہا سبسڈیز نہیں دینی چاہئیں. وزیر خزانہ
بنوں:سیکورٹی فورسزکا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن:ایک دہشت گرد ہلاک
ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم الیسہ کےدورہ سےپاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے: طاہراشرفی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی لسٹ طلب کر لی
پی سی بی نے بنگلہ دیش انڈر19 کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان کر دیا
طلبا نے مچھلیوں کے فضلے سے ماحول دوست بائیو ڈیزل تیار کرلیا
بندہ اٹھایا ہی ہوا ہے ناں؟ بتا دیں کہیں مار تو نہیں دیا ؟عدالت کا استفسار

Leave a reply