چمن؛ بم کو ناکارہ بنا دیا گیا. ڈی پی او

Bomb Squad

چمن میں ریلوے اسٹیشن کے قریب پھاٹک کے ساتھ ہی چھپائے گئے ایک بم کو بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنادیا ہے ۔ جبکہ بم کو ناکارہ بناتے وقت پورا علاقہ 5 گھنٹے تک سیل کردیا گیا تھا، چمن میں تخریب کاروں نے چمن ریلوے اسٹیشن کے قریب پھاٹک کے ساتھ ہی نالے میں آٹھ کلو گرام وزنی بم کو دہشت گردی کی غرض سے چھپایاگیا تھا۔

ڈی پی او چمن محمد نعیم اچکزئی نے بتایا کہ بم کا کل وزن آٹھ کلو گرام تھا دراصل یہ ایک بارودی سرنگ نما بم تھا جوکہ ریلوے اسٹیشن جانے والی سڑک کے کنارے چھپایا گیا تھا، پولیس کو اطلاع ملتے ہی پورے علاقے کو سیل کردیا گیا اور پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز کو تعینات کردیا گیا اور بم کو ناکارہ بنانے کےلئے بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی فوری طلب کرلیا گیا تھا جس نے چار گنھٹے کی کوششوں کے بعد بم کے تاروں کو کاٹ کر اس سے ناکارہ بنایا ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پرویز خٹک کی جانب سے نئی پارٹی بنائے جانے پر عمران خان کا ردعمل بھی سامنے آ گیا
ایشیا کپ سے متعلق معاملات طے پا گئے، میگا ٹورنامنٹ کا آغازکہاں سے ہوگا؟
3 ماہ تک سمندر میں کچی مچھلی کھا کر اور بارش کا پانی پی کر زندہ رہنے والا شخص
تحریک انصاف کے 44 اور ہمارے 14ماہ کا جائزہ لیا جائے،مریم اورنگزیب
توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت 18 جولائی تک ملتوی
ڈی پی او کے مطابق بم کو ناکارہ بنانے کے بعد یوں اس طرح علاقے کو دہشت گردی سے بچالیا گیا ہے جبکہ بم کو دور ویرانے میں لے جاکر ناکارہ بنایا گیا ہے کیونکہ کسی نقصان سے بچنے کیلئے ایسی تدبیر کی گئی تھی بم کو جب ناکارہ بنایا جارہا تھا تو پورا علاقہ 5 گنھٹے تک مکمل سیل رہا اور کسی بھی شخص کو اس علاقے سے گزرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

Comments are closed.