پرویز خٹک نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا

سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان بھی نئی سیاسی جماعت میں شامل ہیں
0
37
pkhatck

پرویز خٹک کی جانب سے نئی پارٹی بنائے جانے پر عمران خان کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے

عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے، اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ پرویز خٹک نے نئی پارٹی بنا لی ہے،کیا کہیں گے، جس پر عمران خان نے کہا، گڈ لک،

جہانگیرترین کا نئی سیاسی جماعت کے قیام پر نیک خواہشات کا اظہار
استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے نئی سیاسی جماعت کے قیام پر کہا ہے کہ پرویز خٹک اور ان کی جماعت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں ، 9 مئی کے بعد سیاست بدل رہی ہے ،محب وطن سیاسی قیادت کو ملکی استحکام عزیز ہے سیاسی رہنما 9 مئی کے بیانیے کی آبیاری سے علیحدگی اختیار کررہے ہیں،

تحریک انصاف کے سابق رہنما اور عمران خان کے قریبی ساتھی پرویز خٹک نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا اور کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے نام سے الیکشن میں حصہ لیا جائے گا ،خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگا ہے ، عمران خان کی ہٹ دھرمی، ریاست مخالف بیانیہ نے تحریک انصاف کے خاتمے کی بنیاد رکھی اور اب کے پی میں تحریک انصاف کا نام لینے والا بھی شاید کوئی نہیں بچا، سابق وفاقی وزیردفاع اور عمران خان کے انتہائی قریب سمجھے جانے والے پرویزخٹک نے نئی سیاسی پارٹی کا اعلان کرلیا۔ پرویزخٹک نے پی ٹی آئی پارلیمینٹرینز کے نام سے پارٹی کا اعلان کیا، سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان بھی نئی سیاسی جماعت میں شامل ہیں

pkhatk khan

پی ٹی آئی کے 57 سابق ارکانِ اسمبلی نے پرویز خٹک کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر اشتیاق ارمڑ اور شوکت علی نئی پارٹی کا حصہ ہیں،ارکانِ اسمبلی نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی وجہ سے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کی۔

پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ سانحہ 9 مئی جیسے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، پاکستان کی وجود سے ہی ہم سب کا وجود ہے- تحریک انصاف کا خیبرپختونخوا سے مکمل خاتمہ ہوگیا۔

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کو شدید دھچکا ۔ گزشتہ دس سال سے حکومت کرنے والی پارٹی اب صوبے کی سیاست سے ہی آؤٹ ہو گئی۔ سابق وزیر اعلیٰ و وزیر دفاع پرویز خٹک پارٹی کے سربراہ مقرر کئے گئے ہیں، سابق وزیر اعلیٰ محمود خان اورمتعدد سابق وزراء سمیت درجنوں ارکان نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ نئی پارٹی پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز میں گزشتہ حکومت سے وابستہ 57 سے زائد اراکین اسمبلی شامل ہیں، جبکہ مزید شمولیتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ۔ نئی پارٹی کا قیام سانحہ 9 مئی پر پی ٹی آئی کے اندر اختلافات اوراحتجاج کی صورت میں سامنے آ گیا۔

نئی پارٹی میں شامل ہونے والے تمام سیاسی رہنماء سابق وزیر اعظم عمران خان کو سانحہ 9 مئی کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔ عمران خان کے ملک دشمن ایجنڈے کو نہ صرف عوام بلکہ ان کے اپنی پارٹی کی قیادت نے بھی مسترد کردیا۔ اور سانحہ 9 مئی کے واقعات پر ان محب وطن سیاست دانوں نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر لی۔ سابق وزیر اعلیٰ محمود خان کے علاوہ سابق وزراء ضیاء اللہ بنگش، اشتیاق ارمڑ اور رکن صوبائی افتخار مشوانی بھی پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کا حصہ بن گئے۔ پشاور سے سابق رکن قومی اسمبلی شوکت علی اور ڈی آئی خان سے سابق ارکان قومی اسمبلی یعقوب شیخ و آغاز اکرام گنڈاپور، ملاکنڈ سے پیر مصور شاہ اور مانسہرہ سے سابق ایم این اے صالح محمد نے بھی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ نئی پارٹی میں شامل ہونے والوں میں پشاور سے سابق رکن صوبائی اسمبلی ارباب وسیم حیات، اورکزئی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی سید غازی غزن جمال، باجوڑ سے سابق صوبائی وزیر انورزیب خان، مانسہرہ سے سابق رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ فرید صلاح الدین اور سوات سے سابق رکن صوبائی اسمبلی محب اللہ خان شامل ہیں۔پارٹی کی دیگر اراکین میں ڈی آئی خان ڈویژن سے عرفان کنڈی اور رمضان شوری ، ہزارہ ڈویژن سے اورنگزیب اور مفتی عبید جبکہ کوہاٹ ڈویژن سے عتیق ہادی اور دیگر شامل ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق کئی دیگر سابق پارلیمنٹیرنز بھی جلد پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کی صدارت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ کئی دنوں سے ملک میں سیاسی حالات کو دیکھ رہا ہوں، 9 مئی کے واقعات کی پہلے ہی مذمت کر چکا ہوں، ملک کا سیاسی ماحول بہت خراب ہے اس ماحول میں چلنا مشکل ہے اس کے بعد پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کی جانب سے پارٹی کو ارکان کو جماعت سے علیحدگی کی ترغیب دلوانے پر شوکاز جاری کیا تھا اور جواب مانگا تھا اور جواب نہ دینے پر ان کو پارٹی سے نکال دیا تھا-

ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا

لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

شہبا ز شریف نے جب تک حکومت چلانی اب مولانا نے نخرے ہی دکھانے ہیں

پرویز خٹک کی نئی پارٹی کے قیام پر تحریک انصاف کا ردعمل
صدر تحریک انصاف خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پرویز خٹک کی نئی پارٹی کے قیام پر ردعمل میں کہا ہے کہ پرویز خٹک کی قیادت میں بے ضمیروں کے ٹولے کی عوام میں کوئی حیثیت نہیں۔تحریک انصاف بھرپور مقابلہ کرے گی اور عوام کی سپورٹ سے الیکشن جیتے گی۔ آج جو لوگ نئی پارٹی کے قیام پر خوشی منا رہے ہیں یہ ان کی وقتی خوشیاں ہیں۔آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے۔تحریک انصاف سے آج بزدلوں کا صفایا ہوگیا۔ آج جانے والے عوام کا سامنا نہیں کرسکیں گے۔ عوام ان کو ائینہ دکھائے گی۔آج یہ میڈیا سے چھپ کر آئے الیکشن میں عوام سے چھپیں گے۔تحریک انصاف چھوڑنے والے اپنے زور بازو پر کونسلر کی سیٹ بھی نہیں جیت سکتے اور یہ خود کو پارلیمنٹرین کہتے ہیں ۔عمران خان کی وجہ سے یہ لوگ اسمبلی پہنچے آج ان لوگوں نے احسان فراموشی کی۔ خود کو غیرت مند کہنے والوں نے تحریک انصاف کو سخت وقت میں چھوڑ کر بے غیرتی دکھائی اور پختون روایات کی پامالی کی۔عوام الیکشن میں اپنے ووٹ سے بدلہ لے گی۔تحریک انصاف خیبرپختونخوا کی سیاست میں ایک حقیقت ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک کی مایوسی بھری میٹنگ کے مایوس چہرے۔ ان سب کو خود بھی معلوم ہے کے کسی نئی پارٹی نہیں بلکہ اپنی سیاسی تدفین پر آئے بیٹھے ہیں۔

Leave a reply