کوئٹہ:چمن:لیویزجیل کےسامنےدھماکا،2افرادجاں بحق، 13 زخمی ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن میں لیویز جیل کے سامنے ایک خطرناک اورشدید بم دھماکا ہوا ہے

ابتدائی اطلاعات کے مطابق چمن میں ہونےوالے اس بم دھماکے میں بم موٹرسائیکل میں نصب کیا گیاتھا،

چمن سے پولیس حکام نے یہ بتایا ہے کہ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسزنےعلاقےکوگھیرےمیں لےلیا

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس دھماکے میں دوردورتک عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں اورلوگ زخمیوں کواٹھا اٹھاکردھماکے کی جگہ سے دورلے جارہے ہیں

یا د رہےکہ اس سے قبل بھی چمن میں کئی دھماکے ہوچکے ہیں ، جن میں درجنوں افراد شہید ہوچکے ہیں

Shares: