چند اہم ٹوٹکے
شیشے کے فرنیچر کی صفائی
شیشے کی سطح والے فرنیچر کی صفائی کے لیے ردی کاغذ پانی میں بھگو کر اچھی طرح رگڑیں اس طریقہ سے شیشہ صاف و شفاف ہو جائے گا اس عمل کے بعد نرم کپڑا پھیر دیں تو چمک پیدا ہو جائے گی
آئی پینسل کی خوبصورتی بڑھانا
آئی پینسل کی نوک تیکھی اور صاف کرنے کے لیے اسے دوبارہ تراشنے سے پہلے کچھ دیر کے لیے فریزر میں رکھ دیا جائے اس طرح یہ تراشنے کے دوران ضائع بھی کم ہو گی اور پھیلنے کا اندیشہ بھی نہیں ہوگا اور زیادہ عرصہ تک استعمال کر سکیں گی
مہندی کا رنگ تیز کرنے کا طریقہ
اگر آپ مہندی کا رنگ تیز کرنا چاہتی ہیں تو تھوڑی سی املی لے کر تھوڑے سے پانی میں بھگو دیں پھر اسے باریک کپڑے میں۔چھان لیں اس کے بعد اس چھنے ہوئے املی کے پانی میں مہندی کو گھول کر دس منٹ بعد لگائیں تو اس کا رنگ بہت گہرا ہوگا
فریج کے اندر سے بو دور کرنا
فریج میں سے اگر کسی قسم کی بو آ رہی ہو تو ایک کوئلہ لے کر اسے پیس لیں اور پلیٹ میں رکھ دیں پھر چند دنوں کے بعد اس پسے ہوئے کوئلے کو بدلتے رہا کریں فریج کی چمک برقرار رکھنے کے لیے المونیا کے چند قطرے تھوڑے سے پانی میں ملا کر اس محلول سے فریج کو صاف کر لیا جائے اور بعد میں کسی نرم کپڑے سے اسے خشک کر لیا جائے تو فریج کی چمک برقرار رہے گی

چند اہم گھریلو ٹوٹکے
Shares: