چند مفید اورآسان ٹپس
تھرماس کی بدبو دور کرنا:
تھرماس میں چائے وغیرہ ڈالنے کے بعداسے صاف نہ کیا جائے تو اس میں سے بدبو آنے لگتی ہے اس بدبو کو دور کرنے کے لیے تھرماس کو سرکے سے دھویا جائے
جست کے برتنوں کی صفائی:
جست کے بنے ہوئے برتنوں کو صاف کرنے کے لیے سرکے میں کپڑے دھونے کا سوڈا اور چونا ملا کر دھوئیں تو وہ چمکنے لگیں گے
چینی کے برتنوں کے داغ دور کرنا:
سرکے میں نمک ملا کر چینی کے برتن دھوئے جائیں ان کے داغ دور ہو جاتے ہیں اگر چینی کے برتنوں کی چمک برقراررکھنی ہو تو انہیں نمک سے دھوئیں
خون کا داغ دور کرنا:
خون کا داغ دور کرنے کے لیے ایمونیا استعمال کریں اگر رنگین کپڑے پر خون کے دھبے ہوں تو اسے نشاستہ سے دھویا جائے
دودھ کے داغ صاف کرنا:
دودھ کا داغ صاف کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس کو کئی بار ٹھنڈے پانی سے دھوکر گلیسرین سے صاف کریں اور ٹھنڈے پانی سے دھوئیں
روغن کے گیلے داغ دور کرنا:
روغن کے گیلے داغوں کو دور کرنے کے لیے ان پر تاپین کا تیل یا مٹی کا تیل لگا کر خوب ملیں جس سے داغ صاف ہو جائیں گے

Shares: