سعودی حکومت نے اپنے شہریوں کو خبردارکردیا

باغی ٹی وی : سعودی عرب کی حکومت نے اپنے شہریوں کو خبردارتے ہوئکے کہا ہے کہ کہ وہ فرضی اور جھوٹے رفاہی اداروں کے نام سے چندہ وصول کرنے والوں سے ہوشیار رہیں، لوگوں کو اس بارے جھانسہ دے کر پیسے وصول کیے جارہےہیں .

اس سلسلے میں سعودی وزارت نے واضح‌ کیا کہ کہ رمضان کی آڑ لے کر غیرقانونی طور پر چندہ وصول کرنے والوں سے کسی قسم کا تعلق نہ رکھا جائے، ذیلی ادارے کو ایسی مصدقہ اطلاعات ملی ہیں جن میں تجارتی کمپنیوں کا حوالہ دے کر چندہ دینے کی اپیل شامل ہیں۔اس لیے عوام اس بارے محتاط رہیں .

وزارت تجارت نے بتایا کہ تجارتی کمپنیوں کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ بیرون ملک ضرورت مندوں کے لیے پانی کی قلت ہے، اسی ضمن میں کنویں کھدوائے جارہے ہیں جس کے لیے چندے کی ضرورت ہے. اس طرح حوالے سے کہا جا رہا کہ ان کی مدد کی جائے تا کہ رفاہی کام ہو سکے

خیال رہے کہ سعودی عرب دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈونیشن اور خیرات دینے والا ملک ہے . اور اس میں مخیر حضرات دل کھول کر صدقہ و خیرات کرتے ہیں . خصوصا رمضان المبرک میں‌ خیرات اور تیز ہو جاتی ہے کیونکہ اس میں صدقہ کرنے اور دیگر نیکی کے کام کرنے کا زیادہ ثواب ملتا ہے . اسی لیے صدق و خیرات کی مد میں اپنی تنظیموں اور اداروں کے لیے کام کرنے والے بھی متحرک ہوجاتے ہیں.

Shares: