چند دن ٹھہر جائیں، سب لٹکنے والے ہیں، مبشر لقمان کامران خان پر کیوں برس پڑے؟

0
39

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ میں کل سے بہت شدید دکھ میں ہوں ، غصہ آتا ہے انسان کو لیکن سی سی پی او کے بیان کو سن کر غصہ آتا ہے اور جس طرح ڈیفنڈ کر رہے ہیں شہزاد اکبر، عثمان بزدار ،بہت ہی افسوسناک بات ہے، زیادہ سے زیادہ کیا ہو گا کہ سی سی پی او کا معطل کر دیا گیا،اسکی وجہ سے آئی جی کا تبادلہ کیا گیا، سی سی پی او کی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ یہ مورالی، فزکلی کرپٹ ہے لیکن کسی نے اس پر اسلام آباد میں بیٹھ کر سوچا اور اس کو سی سی پی او لگا دیا،اور تمام لوگوں کو قربانی دینا منظور کی

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ گروپس میں لوگ بحثیں کر رہے ہیں کہ عورت الگ کیوں گئی، پتہ نہیں کس قسم کے ذہنی مریض ہیں لوگ، انکو یہ نہیں پتہ کہ وہ کس مجبوری میں جا رہی تھی، کون کس طرح جا رہا ہے، وہ اسکو نہیں دے رہے، ایک مورال بریگیڈ بن گیا ہے،یہ نہیں دیکھا جا رہا ہے کہ پنجاب میں کرائم کا ریشو کتنا بڑھ گیا ہے،اتنا زیادہ کہ آپ کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں ، آج رانا عظیم میرے دیرینہ دوست، بھائی ہمارے ساتھ موجود ہیں

مبشر لقمان نے سوال کیا کہ رانا صاحب آپ نے کرائم کی بڑی بیٹ کی ہے،پہلے تو کبھی آپ اتنا مصروف نہیں ہوتے ہوں گے جس پر رانا محمد عظیم کا کہنا تھا کہ پہلے ایسے واقعات نہیں ہوتے تھے، پہلے کبھی کبھار ایک آدھ واقعہ ہو جاتا تھا،اور اس واقعہ کے فوری بعد ملزم گرفتار ہو جاتا پولیس چینلنج سمجھتی تھی، ملتان میں ایک واقعہ ہوا جس میں بڑے بڑے جاگیر دار بھی پکڑے گئے اس وقت ٹی وی نہیں تھے، لاہور میں ایک صائمہ کا واقعہ ہوا، تین گھنٹوں میں ملزم پکڑے گئے تھے، پولیس کا جدید نظام نہیں تھا ، اخبار میں سنسر ہوتا تھا، موبائل نہیں ہوتا تھا پھر بھی ملزم پکڑے گئے، لیکن اس واقعہ کے بعد تین معصوم بچے ،جب تک زندہ رہیں گے ہر رات ،دن انکے لئے خوفناک ہو گا ،سی سی پی او نے کیا بیان دیا، جس معاشرے میں پولیس افسر ریاست مدینہ، میں کہتا ہوں کہ عمران خان ٹھیک ہوں گے جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جب عورتوں کی عزت محفوظ نہیں تو کوئی ہماری دوستی نہیں میں اس بات پر کلیئر ہون، آپ نے پانچ آئی جی بدل دیئے، پانچ چیف سیکرٹری بدل دیئے، ایک وزیراعلیٰ بدل کر دیکھ لیں کیا ساری برائیوں کی جڑ یہی تو نہیں

رانا محمد عظیم کا کہنا تھا کہ آپ نے اچھی بات کی لیکن انکو حکم نہیں ہے، جہان سے انکو حکم ملتا ہے وہاں سے‌ حکم نہیں آیا بزدار کو بدلنے کا،آپ کی اچھی دوستی ہے، جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میری اچھی دوستی ہے لیکن میں پاکستانی ہوں اور انسان ہوں،میں اپنے دوست کی غلط بات کو نظر انداز نہیں کر سکتا جس سے ملک کو نقصان ہو رہا ہو، جس پر رانا عظیم کا کہنا تھا کہ ملک کا اس سے بڑھ کر کیا نقصان ہو گا کہ آج ہر گھر میں یہ بات ڈسکس ہو رہی ہے، جو خواتین ملازمت کرتی ہیں، باہر جاتی ہیں ،کسی نے رشتے دار کے گھر جانا ہے تو کیا ہم انکو کہہ دیں کہ سات بجے کے بعد گھر سے نہ نکلیں

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ مسئلہ ایک اور ہے، جو بندوں کے ساتھ کرائم ہو رہے ہیں، وہ رپورٹ نہیں ہو رہے، پولیس دونوں ہاتھوں سے کھا رہی ہے، ارباب اقتدار ایپریشیٹ کر رہے ہیں جس پر رانا عظیم کا کہنا تھا کہ بالکل اوپر تک بھتہ جا رہا ہے،میں آپ کو یہ مصدقہ کہہ رہا ہوں اور پنجاب پولیس کو مکمل چیلنج کر رہا ہوں آپکے پروگرام میں، ایک فیصد کیس رجسٹر ہوتا ہے اسکا جو تگڑا ہوتا ہے،جس کی سفارش ہو

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پچھلے محرم کی سات تاریخ کو ایک پرچہ کی درخواست تھی لیکن آج تک نہیں درج ہوا، ایس پی انویسٹی گیشن نہیں ملتے، عدالتی حکم بھی نہیں مان رہے، دوسرا پرچہ ارشد انصاری اور آپ لوگ گئے تھے وہ بھی نہیں ہو رہا، اگر آپ کا اور میرا پرچہ نہیں ہو رہا جو جائز ہے تو کون تگڑا ہے اس ملک میں جس کا پرچہ ہو گا، رانا محمد عظیم کا کہنا تھا کہ تگڑا وہ ہے جو کرپٹ ہو، آپ اور میں کرپٹ نہیں ہیں، آپ اور میں کسی کو کوئی چیز مہیا نہیں کرتے.

مبشر لقمان نے سوال کیا کہ کیا عثمان بزدار کرپٹ ہے،جس پر رانا عظیم نے کہا کہ ایماندار ہے ؟ مبشر لقمان نے کہا کہ نہیں مجھے تو نہیں لگتا، رانا محمد عظیم کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ ،پنڈی میں واقعہ ہو گیا، موٹروے پر درخت گرا کر گاڑیوں کو لوٹا گیا،فائرنگ کی گئی میں حکمران ہوتا تو استعفیٰ دے دیتا،جس پر مبشر لقمان نے کہا استعفیٰ؟ وہ آدمی کسی کو دعا نہیں دیتا، استعفیٰ دے گا، رانا محمد عظیم کا کہنا تھا کہ وہ دور نہیں کہ آپ سمجھیں لوگ بھول جائیں گے،مبشر لقمان کا کہنا تھاکہ لوگوں کو فکر معاش پر ڈال دیا گیا ہے، جس پر رانا محمد عظیم کا کہنا تھا کہ فکر معاش پر ڈال دیا، جو لوگ سمجھتے ہیں کوئی باہر نہیں نکلے گا یہ سب سے بڑی غلطی ہے، آپ کو یاد ہے نابیناؤں پر لاٹھی چارج ہو ا تھا ، آپ نے کال دی تھی، آپ کی سیاسی جماعت نہیں تھی،اسوقت اس سے بری حالت تھی،آج بد قسمتی یہ ہے کہ نہ سیاسی جماعت، نہ موم بتی مافیا، نہ سوشل ورکر،نہ ادارے،آج اگر کوئی کہہ دیتا ،مجھے مایوسی ہوئی ، حسان نیازی نے کہا کہ میں معطل کروانے کے لئے درخواست دینے جا رہا ہوں، چند لوگ تھے اس کے ساتھ، سی سی پی او کے خلاف درخواست اسکے آفس میں دینے جا رہے ہو، عوام اپنا حق دینے کے لئے نکلے، قصور کے واقعہ پر آپ نے کتنا سٹینڈ لیا تھا، اسوقت قوم جاگ جاتی ، کہ ایسے ملزموں کو موت سر عام دینی ہے تو ایسے واقعات نہ ہوتے.

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ہم برا تو کہتے ہیں کہ قاتل جمہوریت، لیکن ضیاء الحق نے ایک پپو کے قاتلوں کو چند گھنٹوں میں پکڑ کر عبرتناک سزا دی اسکے بعد بچے اٹھنا بند ہو گئے تھے، رانا محمد عظیم کا کہنا تھا کہ میں ایسی جمہوریت کو نہیں مانتا جس میں عورتوں کی عزتیں محفوظ نہیں، میں ایسی جمہوریت کو نہیں مانتا جس میں انصاف نہیں ملتا،جس میں سوائے کرپشن کے کچھ نہیں، آمریت کروڑ درجے بہتر ہے جس میں انصاف مل جائے.

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آپ کا چیف منسٹر مکر گیا ہے کہ میں نے ڈی جی کو کہا ہی نہیں، شراب کی پرمٹ دے دو، جس پر رانا عظیم کا کہنا تھا کہ اسکی تحقیقات ہو رہی ہے،اسکا غیر متوقع ریزلٹ آئے گا، وفاق کی ایک اہم شخصیت کوشش کر رہی ہے کہ تحقیقات رک جائے لیکن نہیں رکے گی، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ تھقیقات کا پہلے کیا ہے؟ باقر نجفی کی تحقیقات ہوئی وہ جج ہیں،کیا ریزلٹ آیا، حمود الرحمان کمیشن رپورٹ سے شروع ہوں، 17 رپورٹ ہیں کیا ریزلٹ آیا،نواز شریف کو اقامے پر نکالا، اداروں میں عدلیہ کے ساتھ بڑے ادب سے کہہ رہا ہوں کہ والیم ٹین کھولیں، جو اسکو کھلنے نہیں دے رہا، اسکا اپنا نام تو نہیں ہے، جس پر رانا عظیم کا کہنا تھا کہ والیم ٹین سمیت ہر اس راز کو سامنے آنا چاہئے جو اس ملک کے خلاف تھا، مبشر صاحب ہمت نہ ہاریں، آپ واحد شخیصیت تھے جو ہمیں ہمت دیتے تھے،وہ آئے گا،مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ غصہ اس بات پر آ رہا ہے کہ پڑھے لکھے لوگ عورت کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں ریپ کرنے والے کو اسکے شہر میں سب سے اونچے درخت پر ٹانگنا چاہئے اور تب تک لٹکا رہنا چاہئے جب تک اسکو گدھ نہ کھا لیں،جس پر رانا عظیم کا کہنا تھا کہ بالکل ایسا ہونا چاہئے، میں اسکا حامی ہوں،اور میں کہتا ہوں کہ اللہ کرے ایسا نظام آ جائے، اگر نہیں تو پھر کیا ہو گا

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آپ کی پولیس، چیف منسٹر کو یہ آئیڈیا ہے کہ جب لوگوں نے قانون ہاتھ میں لینا شروع کر دیا تو کیا ہو گا، رانا محمد عظیم کا کہنا تھا کہ یہ جو حالات ہو رہے ہیں، آج سوشل میڈیا پر لوگوں نے کہا کہ گاڑی میں جانا ہے تو پسٹل رکھیں،مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میں اور آپ تو پسٹل خرید لیں گے، غریب کہاں سے لے گا، وہ کیا کرے، کلہاڑیاں رکھے، جس پر رانا عظیم کا کہنا تھاکہ بالکل رکھے، اس وقوعے کو روکنے کے لئے میڈیا میں کتنا شور مچا ہے، جس پر مبشر لقمان نے کہا کہ چھوڑیں، آپکے فیورٹ کامران خان،اب ایک اسمبلی میں بل آنے والا ہے تحریک ناموس کامران خان، کہ اس پر بات نہ کی جائے،مجھے سمجھ نہیں آتی کہ اینکر کہاں جا کر بک گئے اور کیوں بک گئے، جس پر رانا عظیم کا کہنا تھا کہ ہم نے سچ بولنے کا حلف اٹھایا تھا، رزق اللہ نے دینا ہے، قلم ،زبان کا غلط استعمال نہ کریں ، کسی کی اتنی ٹیسی کرین جتنی مناسب ہو،

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میں کامران خان کو جانتا ہوں اور میری ان سے اچھی سلام دعا ہے،لیکن دکھ ہوتا ہے کہ پچھلے ایک سال سے جو وہ کر رہے ہیں،جس طرح وہ دلائل دے رہے ہیں،رانا محمد عظیم کا کہنا تھا کہ مجھے رات کو بڑا مزہ آیا،کاشف عباسی، ندیم ملک، حامد میر کا پروگرام دیکھ کر،جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ سب اچھے لوگ ہیں، حامد میر سے میرا اختلاف ہو سکتا ہے لیکن وہ دلیر ہے،رانا عظیم نے کہا کہ میں ایک بیٹی کا باپ، ایک بہن کا بھائی ہوں، مجھے پتہ ہے کہ درد کیا ہے، کرائم بیٹ میں سسکتی ہوئی بچیوں کو دیکھا، یہ واقعہ حکومت کے لئے ایک چیلنج تھا،

رانا محمد عظیم کا کہنا تھا کہ کس کس کو بھولیں گے، ان تین بچوں میں سے ایک بچہ ایسا نکل آیا جس نے فیصلہ کر لیا کہ میں نے انصاف لینا ہے ،تو اسکے جسم پر بندھے بم سے کون بچائے گا، میں نے تاریخ پڑھی ہے کہ خود کش بمبار کیسے بنتے تھے، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی بے حسی پر میرے پاس کچھ کہنے کو الفاظ ہی نہیں ہیں.رانا عظیم نے کہا کہ جو لوگ سمجھتےہیں کہ کچھ نہیں ہونا وہ جال میں پھنسنے والے ہیں،

Leave a reply