چنیوٹ میں بارش کے بعد بجلی کا کھمبا شاٹ، واپڈا حکام کی بے حسی سے بچے کو لگا کرنٹ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے حکام کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی جا رہی

دو روز قبل باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمّد الیاس گلوتر سکنہ عباس نگر کا کہنا تھا کہ واپڈا کی نا اہلی کی وجہ سے ایک بھینس کرنٹ لگنے سے مر گئی تھی ۔ اب اس واقعہ کو دو دن گزر گئے لیکن واپڈا کی طرف سے کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ابھی تک پول شارٹ ہے ۔ واپڈا حکام کو درخواست بھی دی گئی لیکن انہوں نے کوئی نوٹس نہیں لیا، جس خدشے کا اظہار کیا گیا تھا وہی ہوا،آج پھر ایک راہ چلتے چودہ سالہ بچے کو کرنٹ لگا ہے، اہل علاقہ نے محکمہ واپڈا کو رپورٹ درج کروائی تھی لیکن اس پہ کوئی عمل درآمد نہیں ہوا۔ واپڈا حکام کو کسی بات کی پرواہ نہیں،

پنجاب کے ضلع چنیوٹ کے رہائشی محمّد الیاس گلوتر سکنہ عباس نگر کا کہنا تھا کہ واپڈا کی نا اہلی کی وجہ سے آج پھر ایک بھینس بجلی لگنے سے مر گئی۔ اس واقعہ سے ایک سال پہلے پانچ بھینسیں مر گئی تھی۔ اہل علاقہ نے تب بھی محکمہ واپڈا کو رپورٹ درج کروائی تھی لیکن اس پہ کوئی عمل درآمد نہی ہوا۔ اور آج پھر ایک مزدور کی ایک بھینس کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔ اس نا اہلی کا ذمہ دار کون ہو گا

محمد الیاس کی جانب سے ویڈیو پیغام میں کہا گیا کہ ایک اور بھینس آج جاں بحق ہو گئی،ہمارے گھر کے سامنے بازار میں بجلی کا کھمبا لگا ہوا اس کی وجہ سے تار گری، 5 بھینسیں مری، واپڈا والوں کو بلایا لیکن انہوں نے کوئی ایکشن نہیں لیا، آج پھر ایک بھینس تار لگنے سے مر گئی، واپڈا والوں کو پھر بلایا،وہ دیکھ کر چلے گئے،

شہری کا کہنا ہے کہ واپڈا والوں کی نااہلی کی وجہ سے ہمارا لاکھوں کا نقصان ہو گیا، اس کا ذمہ دار کون ہے، انکے خلاف کاروائی ہونی چاہئے، حکومت ہمارے نقصان کا ازالہ کرے.

شہری نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا حکام ہماری بات نہیں سن رہے، موقع پر آ کر تسلی دے کر واپس چلے جاتے ہیں، ایسے کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے جنہوں نے گلی میں کھمبے لگائے اور تاریں صحیح نہیں ڈالیں جو گر جاتی ہیں اور انکی وجہ سے ہماری بھینسیں مر رہی ہیں ہمارا لاکھوں کا نقصان ہو رہا ہے، انہی تاروں کی وجہ سے کوئی انسانی جان بھی ضائع ہو سکتی ہے، حکومت نوٹس لے اور واپڈا حکام کے خلاف کاروائی یقینی بنائی جائے.

واپڈا کی نااہلی ،غریب مزدور کی سال میں 6 بھینسیں کرنٹ لگنے سے مر گئیں،شہری کا بڑا مطالبہ

 

Shares: