یوں تو پاکستان میں گُڑ وسیع پیمانے پر تیار کیا جاتا ہے اور بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے لیکن چنیوٹ کے چک نمبر210 میں تیار کیا جانے والا گولڈن کلر کاگڑ اپنے معیار اور عمدہ ذائقہ کی وجہ سے پورے پاکستان میں مشہور ہے-

باغی ٹی وی :چنیوٹ ۔تحصیل بھوانہ کے علاقے چکنمبر 210 ج ب تارڈ میں ذائقہ سے بھر پور اعلی قسم کا گڑ تیار کیا جاتا ہے اس گڑ کی تیاری کے دوران صفائی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے یہ گڑ کمیکل سے پاک تیار کیا جاتا ہے اس میں کسی قسم کی ملاوٹ نہیں کی جاتی یہ گڑ خالص گنے کے رس سے تیارکیا جاتا ہے-

گڑ بنانے والے مالکان کا کہنا ہے کہ اس گڑ کے بنانے اور تیار کرنے میں بہت زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے سب سے پہلے گنے کے کٹائی کی جاتی ہے اور بعد میں اس کی چھلائی کی جاتی ہے پھر گنے کے رس سے گڑ تیار کیا جاتا ہے بڑی محنت اور جتن کرنی پڑتی ہے کم وپیش پانچ سے سات گھنٹے کی محنت کے بعد یہ گڑ تیار ہوتا ہے-


گولڈن کلر اور سرخ رنگ والے گڑ کو شوقین لوگ زیادہ پسند کرتے ہیں تیار ہونے والا گرما گرم گڑ کھانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے اگر کسی نے لزیز اور ذائقہ دار گڑ کھانا ہے تو وہ چنیوٹ کا رخ کر یں گڑ بنانے والے مالکان امیر ولد سادہ ۔نیاز ولد برکت ۔زبیر ولد نیاز کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم تقریباً 50 سال سے گڑ تیار کرنے کا کاروبار کررہےہیں ہمارا گڑ بہت اچھا اور معیاری ہے اس کے عمدہ ذائقہ کی وجہ سے لوگ اس کو بہت پسند کرتے ہیں اور دوردراز کے علاقوں اور شہروں سے یہ گڑ خریدنے کے لئے آتے ہیں اور گڑ خرید کر لے جاتے ہیں.

Shares: