چنے کی فصل کی بہتر نگہداشت اور اچھی پیداوار کیلئے موسم کی حکمت عملی جاری.محکمہ زراعت

0
41

محکمہ زراعت نے چنے کی فصل کی بہتر نگہداشت اور اچھی پیداوار کیلئے جاری موسم کی حکمت عملی جاری کردی ہے

ڈائریکٹر زراعت توسیع فیصل آباد ڈویژن چوہدری عبدالحمید نے چنے کے کاشتکاروں سے کہا ہے کہ چنے کی فصل کی بہتر نگہداشت اور اچھی پیداوار کیلئے جاری موسم میں سفارش کردہ حکمت عملی اختیار کی جائے جبکہ چنے کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی تلفی کو ابتدائی مراحل پر یقینی بنایااور جڑی بوٹیوں کی تعدادکم ہونے کی صورت میں جڑی بوٹی مار زہروں کی بجائے گوڈی کو ترجیح دی جائے۔انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے پہلی گوڈی فصل اگنے کے 30 سے40 دن بعد اور دوسری ایک ماہ بعد کریں اورریتلے علاقوں میں جڑی بوٹیوں کی تلفی بذریعہ روٹری کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ چنے کی فصل کو پانی کی کم ضرورت ہوتی ہے لہٰذا آبپاش علاقوں میں بارش نہ ہونے کی صورت میں خصوصا ًپھول آنے پر اگر فصل سوکھا محسوس کرے تو ہلکا سا پانی لگادیں اسی طرح کابلی چنے کیلئے پہلا پانی بوائی کے 60 سے 70 دن بعد اور دوسرا پھول آنے پر دیں تاہم دھان کے بعد کاشت کی گئی فصل کو آبپاش کی ضرورت نہیں پڑتی۔
مزید یہ بھی پڑھیں.
وزیر خارجہ کی پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے رہنماؤں سے ملاقات
پاکستان کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے عالمی برادری کے ٹھوس تعاون کی ضرورت ہے.اقوام متحدہ
اسلام آباد سے کراچی سفر کرنیوالی پرواز کا مسافردوران سفر انتقال کر گیا
بجلی 31.60 روپے فی یونٹ، گیس 100فیصد مہنگی کرنیکی تجویز
قرضوں کی بہتر مینجمنٹ کیلیے فوری طور پر ڈیبٹ مینجمنٹ آفس قائم
اسلام آباد میں سالِ نو کی پارٹیوں کے دوران اسمگل کی جانیوالی منشیات برآمد
انہوں نے کہا کہ فصل کا معائنہ کرتے رہیں اگر فصل پر دیمک، ٹوکے یا چور کیڑے کا حملہ نظر آئے تو محکمہ زراعت توسیع کے مشورہ کے مطابق مناسب زہروں کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ فصل پر امریکن سنڈی حملہ آور ہوسکتی ہے لہٰذا کاشتکار کھیت کا معائنہ اور سفارشات کے مطابق اس کا تدارک کریں۔ڈائریکٹر زراعت نے کہا کہ بارانی علاقوں میں بارش نہ ہونے کی صورت میں جٹاؤ سپریئر سے پانی کا سپرے کیا جائے۔

Leave a reply