پرویز الہٰی کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے فوری روکنے کی استدعا مسترد

0
44

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے صدر ، سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوھدری پرویز الہیٰ کو بڑا جھٹکا دے دیا ہے

لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کے گھر پر پولیس اور اینٹی کرپشن چھاپے کے خلا ف درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ڈی جی اینٹی کرپشن اور آئی جی پنجاب سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے پرویز الٰہی کے بیٹے کی درخواست پر سماعت کی وکیل کی جانب سے عدالت میں کہا گیا کہ نئے پرچے کر کے پولیس اور اینٹی کرپشن کی جانب سے ریڈ کیا جا رہاہے جو کہ قانون اور آئین کے خلاف ہے رپورٹ آنے تک پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے اور نئے مقدمے درج کرنے سے روکا جائے

عدالت نے مقدمے درج کرنے اور پرویز الٰہی کو فوری گرفتار نہ کرنے کی درخواست کومسترد کردی،جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کس قانون کے تحت عدالت گرفتاری سے روک سکتی ہے؟

دوسری جانب گزشتہ شب پرویز الہیٰ کو ایک بار پھر گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی ، پولیس نے لاہور کے بعد گجرات میں بھی چھاپہ مارا، پولیس نے پرویز الہٰی اور ان کے کزن چوہدری وجاہت حسین کے گھر نت ہاؤس پر بھی چھاپہ مارا ہے اور ملازمین کی طرف سے گھر کے دروازے کھولے جانے کے باوجود پولیس اہلکار دیواریں پھلانگ کر گھر کے اندر داخل ہوئے اور تمام کمروں کی تلاشی لی تاہم پرویز الہیٰ کو گرفتار نہیں کیا جا سکا

دوسری جانب سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، سابق چیئرمین اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویزالٰہی کی رہائش گاہ پر اینٹی کرپشن اور پنجاب پولیس کی جانب سے غیر قانونی چھاپے پر مذمت کی ہے شرکا نے چودھری پرویزالٰہی سے اظہار یکجہتی کیلئے ان کی رہائش گاہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا،
گجرات، منڈی بہاؤالدین، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، قصور، ساہیوال، اوکاڑہ، شیخوپورہ، ملتان، جہلم سمیت مختلف اضلاع سے قافلوں نے شرکت کی،احتجاج کرنے والوں میں سابق ارکان اسمبلی قمر حیات کاٹھیا، عارف محمود گل، وقاص موکل، چودھری ذوالفقار گھمن، مہر کاشف شامل تھے ،زبیر احمد خان سابق چیئر مین شکایت سیل، ڈاکٹر زین علی بھٹی، عبدالرشید بوٹی، معین الحق علوی، صدف بٹ، خرم منور منج، عامر ندیم سندھو، آصف بھٹی بھی شریک تھے آمنہ الفت، زیبا ناز، کنول نسیم سمیت دیگر رہنما شامل تھے ،شرکا کی جانب سے چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی زندہ باد کے نعرے لگائے گئے پنجاب نگران حکومت مردہ باد، غیر قانونی گرفتاریوں اور توڑ پھوڑ کو قابل مذمت قرار دیا ،شرکاء کا کہنا تھا کہ چودھری پرویزالٰہی نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیے ریسکیو1122، پولیس اہلکاروں کی تنخواہوں اور شہدا کے خاندانوں کیلئے فنڈز میں اضافہ کیا ایمرجنسی میں مفت ادویات، مفت تعلیم، کارڈیالوجی ہسپتالوں کی تعمیر، صحافی کالونیوں کا قیام سمیت بہت سے ایسے فلاحی کام ہیں جو ان کی کارکردگی کا ثبوت ہیں

پولیس چھاپہ،کوئی نہ آیا، پولیس کے جاتے ہی پرویز الہیٰ سے یکجہتی کیلئے گھر کا دورہ

اس بار تو پولیس نے آپ پر ڈکیتی کی دفعہ بھی لگا دی ہے

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے

زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

Leave a reply