روٹی چُرانے کا الزام، کمسن گھریلو ملازمہ بہنوں پر غیر انسانی تشدد

0
6
chaildfsd

روٹی چُرانے کا الزام، کمسن گھریلو ملازمہ بہنوں پر غیر انسانی تشدد
فیصل آباد میں کمسن گھریلو ملازمہ بہنوں پر روٹی چرانے کے الزام میں مبینہ طور پر غیر انسانی تشدد کا انکشاف ہوا ہے۔ تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں گھریلو ملازمہ دو بہنوں 12 سالہ ایمان فاطمہ اور 8 سالہ زہرہ اویس کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

دونوں بہنوں پر روٹی چرانے کا الزام عائد کرکے مالکان نے مرغا بنا کر چمٹوں اور پائپ سے تشدد کیا۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے مبینہ تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ اس حوالے سے جاری بیان کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد نے گھریلو تشدد کا شکار ملازمہ بہنوں ایمان فاطمہ اور زہرہ اویس کو تحویل میں لے لیا ہے۔ تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ بہنوں کو مالکان نے تھپڑ، مکوں، چھری، پائپوں اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ بچیوں کے جسم کو گرم چھریوں سے داغا جاتا رہا۔

دونوں گھریلو ملازمہ بہنوں کو مالکان چھوٹی چھوٹی باتوں پر بلاوجہ اکثر تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔ دونوں ملازمہ بہنوں کےچہرے، بازو، کمر اور جسم کے دیگر حصوں پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔چیئرپرسن سارہ احمد کے مطابق 3 خواتین سمیت 6 ملزمان کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد کی جانب سے آفیسر روبینہ اقبال کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے، جس کے بعد خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

طالبہ کے ساتھ جنسی تعلق،حمل ہونے پر پرنسپل نے اسقاط حمل کروا دیا

Leave a reply