چقندر اور سیب کا جوس صحت کے لئے مفید

0
80

واشنگٹن یونیورسٹی سکول آف میڈیسن میں میں ایک اہم مطالعہ کیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ چقندر کا جوس پینے کے صرف دو گھنٹے بعد ہی دل پر اس کے اچھے اثرات پڑنے لگتے ہیں ماہرین کے مطابق چقندر فوری طور پر بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہی جبکہ عمر رسیدہ افراد میں یہ رس پٹھوں کو مظبوط کرتا ہے چقندر میں وٹامن چی وافر مقدار میں ہوتا ہے جو اسے پکانے کے دوران ضائع ہو جاتا ہے لہذا چقندر کا جوس نکال کر پئیں اور اس کی غذائیت سے فائدہ اٹھائیں اس کے ساتھ میں سیب کا جوس بھی شامل کر لیں سیب کی افادیت سے تو ہر کوئی واقف ہے ان دونوں پھلوں کا غذائیت بھرا امتزاج بہترین مشروب ہے

اجزاء:
چقندر 200 گرام
سیب 100 گرام

ترکیب:
سیب اور چقندر کو دھو کر چھیل لیں اور ان کے ٹکڑے کاٹ لیں اور بلینڈر میں ڈال کر ان کو اچھی طرح بلینڈ کر کے ان کا گودا بنا لیں اور چھان کر گلاسوں میں بھر لیں مزیدار مشروب تیار ہے اس مشروب کو تین دن استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن تازہ بنا کر پینا زیادہ مفید ہے

Leave a reply