کابینہ نے چار خلیجی ممالک کے لیے مویشی برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔ خلیجی ممالک کو سولہ ہزار سات سو پچاس مویشی برآمد کیے جائیں گے جبکہ وزارت خارجہ کی سمری پرسرکولیشن سمری کے ذریعے قطر،متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین کے لیے مویشی بھجوانے کے لیے زندہ جانوروں کی برآمد پرعائد پابندی میں خصوصی نرمی کی منظوری دے دی۔
جبکہ پاکستان سے مویشی چاروں ممالک کی اہم شخصیات کے لیے بھیجے جائیں گے، جس میں بکریاں، بھیڑیں،اونٹ،گائے بھینسیں اور بیل شامل ہیں، چار ہزار مویشی قطر کے شیخ عبداللہ بن خالد، قطر کے شیخ محمد بن فیصل التھانی کے لیے پینتس سو، شیخ فیصل بن نصرالثانی کے لیے تئیس سو مویشی ،شیخ علی بن عبداللہ الثانی کے لیے تین ہزار مویشی برآمد کیے جائیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
فتنے کو تخفظ دینے کے لئے نظریہ عمران استعمال کیا جا رہا ہے،جاوید لطیف
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان
پُرامن ممالک کی فہرست میں پاکستان کونسے نمبر پر؟
پی آئی اے کی تنظیم نو، اصلاحات اور بحالی کیلئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل
مصدق ملک نے تیل ذخیرہ اندوزی کا توڑ پیش کر دیا
ٹیلی گرام بھی اسٹوریز کا فیچر متعارف کرانے کیلئے تیار
یواے ای کے شیخ احمد بن خالد القاسمی کےلیے پچیس سو مویشی برآمد کیے جائیں گے۔ بحرین کے شیخ محمد بن عیسٰی بن سلمان الخلیفہ کے لیے ایک ہزار مویشی بھجوائے جائیں گے۔ کویت کے شیخ عبدالعزیزجبرالحامد الصباح کیلئےساڑھے چار سو مویشی برآمد کئے جائیں گے۔ جبکہ دوسری جانب کراچی کی مویشی منڈی میں جانور کم رہ گئے اور جانوروں کی قیمتیں دوگنی ہوگئیں۔
مویشی منڈی انتظامیہ کے مطابق کراچی مویشی منڈی میں 7 لاکھ سے زائد جانور لائے گئے تھے جن میں 6 لاکھ سے زائد گائے اور بیل جبکہ ایک لاکھ سے زائد بکرے لائے گئے تھے۔ مویشی منڈی انتظامیہ نے بتایا کہ منڈی میں تقریباً 10 ہزار اونٹ لائے گئے تھے اور اب مویشی منڈی میں صرف 10 فیصد جانوربچ گئے ہیں۔ مویشی منڈی میں خریداری کیلئے آنے والے گاہک پریشان ہوگئے اور شکوہ کیا کہ مویشی منڈی میں جانوروں کی قیمتیں دوگنی ہوگئیں۔ تاہم خیال رہے کہ ملک بھر میں کل عیدالاضحیٰ منائی جائے گی اور نمازِ فجر کے بعد سے ہی سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا سلسلہ شروع ہوگا۔