چیئرنگ کراس، یکجہتی کشمیر ریلی، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے

صوبائی دارالحکومت لاہور میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ریلیاں نکالی گئیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیصل چوک مال روڈپرکشمیریوں سےاظہاریکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی، گورنرپنجاب چوہدری سروراوروزیراعلیٰ پنجاب شریک ہوئے،

 

فیصل چوک میں ہی سیبنئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کی قیادت میں بھی فقید المثال ریلی نکالی گئی جس میں لاہور بھر کے صحافیوں نے شرکت کی، ریلی میں شہریوں کی بڑی تعدادشریک ہوئی، شرکاء ،کشمیربنے گا پاکستان کے نعرے لگاتے رہے، ریلی میں کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کیلئےایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی

فیصل چوک پرسبزہلالی اور کشمیری پرچموں کی بہارہے، شہریوں کی مودی سرکاراوربھارتی فوج کےخلاف شدید نعرے بازی جاری ہے، فیصل چوک میں شہری کشمیریوں سے یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں ،

لاہور میں گورنمنٹ ویمن کالج ٹاؤن شپ میں کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں طالبات کی بڑی تعداد شریک ہوئی،کشمیربنےگا پاکستان کےنعرے لگائے گئے،

پنجاب اسمبلی کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی ،پنجاب اسمبلی سیکریٹری ملازمین کی کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کےلیے ریلی نکالی گئی، سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،بھارت کا مکرہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے،بھارت کشمیریوں کی آواز کو زیادہ دیر تک نہیں دبا سکتا .

بھارت کے اندر 22 پاکستان بن جائیں گے، شیخ رشید

بھارت کے اندر 22 پاکستان بن جائیں گے، شیخ رشید

مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے پاکستان نے حق ادا کر دیا، پاکستانی قوم سڑکوں پر نکل آئی، وزیراعظم کی کال پر ملک بھر مین آزاد کشمیر و پاکستان کے ترانے گائے گئے،

وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراء کیی موجودگی میں پہلے پاکستان کا قومی ترانہ گایا گیا ، بعد میں آزاد کشمیر کا ترانہ گایا گیا، مختلف تعلیمی اداروں کی طالبات بھی وزیر اعظم آفس کے باہر موجود ہیں،

حکومت اور عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،صدر مملکت

مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہاریکجہتی،پوری قوم یک زبان ہو گئی کشمیر بنے گا پاکستان ۔۔۔۔پاکستانی قوم نے دنیا کو پیغام دے دیا پاکستانی قوم نے پوری دنیا کو بتادیا ہم کشمیر کےساتھ ہیں 12بجتےہی ملک بھر میں سائرن بجنے لگے،ٹریفک رک گئی ،ملک بھر میں پاکستان اورآزادکشمیر کے قومی ترانے گائے جارہے ہیں ،ملک بھر میں پاکستان اور کشمیر کے پرچم لہرائے جا رہے ہیں ٹریفک سگنل ساڑھے12بجے تک سرخ رہیں گے،ٹریفک رکی رہے گی ،12 سے ساڑھے12بجے تک تمام ایئرپورٹس پر پروازیں معطل ہے ،ملک بھر میں 138ٹرینیں ایک ایک منٹ کےلیے روک دی گئیں

پاک فوج کی وردی اور ٹوپی پہنے شاہد آفریدی نے بھارت کو للکار دیا

Comments are closed.