ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی) پولیس کی منشیات اور گٹکا فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ،متعدد گرفتار
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ٹھٹہ سب انسپیکٹر آللہ ڈنو پنھور، انچارج پولیس پوسٹ چھتوچنڈ سب انسپیکٹر محمد ھاشم سومرو اور انچارج پولیس پوسٹ ٹھٹہ اے ایس آئی شوکت علی درس بمعہ اسٹاف نے دوران گشت جلبانی موری ٹھٹہ، اللہ کھائی لنک روڈ ٹھٹہ اور کچی آبادی ٹھٹہ شہر میں کارروائیاں کرکے 1 خواتین سمیت 4 بدنام منشیات فروش ملزمان قاسم عرف پوڑہو بروہی، مسمات زلیخاں زوجہ شریف جلبانی بروہی کو 3005 گرام چرس، دیدار علی ولد فقیر محمد جاکھرو کو 1000 گرام چرس، نصراللہ ولد عبد الکریم گھرانو اور فراز احمد ولد محمد رمضان بروہی کو 27 بیگز دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے تھانہ ٹھٹہ پر الگ الگ مقدمات درج کردیے۔
اسی طرح ایس ایچ او تھانہ گھوڑاباڑی انسپیکٹر راجہ عبدالحق اور انچارج پولیس پوسٹ پیرپٹھو سب انسپیکٹر رسول بخش پنھور بمعہ اسٹاف نے دوران گشت *ور تا پیرپٹھو لنک روڈ اور گیل موری لنک روڈ درگاہ قطب شاہ کے قریب کارروائیاں کرکے 2 منشیات فروش نعمان ولد رحیم بخش مگسی، محبوب ولد محمد موسیٰ ملاح کو 2030 گرام چرس اور 1 گھٹکہ فروش ابوبکر ولد اللہ ڈنو کنبھار کو 780 پیکٹ گھٹکہ ماوا سمیت گرفتار کرکے تھانہ گھوڑاباڑی پر الگ الگ مقدمات درج کردیے۔مقدمہ نمبر23/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ گھوڑاباڑی۔مقدمہ نمبر 25/2023 سیکشن 9-1-3(C) نارکوٹکس ائیکٹ تھانہ گھوڑاباڑی۔
ایک واقعہ گھارو میں پیش آیا جہاں ایک شخص کراچی کو بجلی فراہم کرنیوالی کے الیکٹرک کی 132کے وی کی مین لائن پر چڑھ گیا ہے ،مذکورہ شخص کا نام نوشاد لغاری ہے اور پولیس بھی موقع پے پہنچ گی ہے. شخص کو بجلی کے پول سے اتارنے کیلئے کوشش کررہی ہے،مذکورہ شخص کا کہنا ہے کہ میری بیٹی بارہ سالہ ۔سعودی عرب میں ہے اس کو واپس لایا جائے-

Shares: