ٹھٹھہ:انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے وفد کی ایس ایس پی سے ملاقات

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ ضلع ٹھٹھہ کی قیادت کی ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو سے تفصیلی ملاقات امن امان کی موجودہ صورتحال اہم ایشوز پر بات چیت ملاقات میں چیئرمین ٹھٹھہ الطاف حسین تنیو کمپلنٹ سیل کے انچارچ سید الطاف شاہ شیرازی انیس ہیلایو، ارشاد گندرو، سید شیر علی شاہ ودیگر شامل تھے
تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ ضلع ٹھٹھہ کے چیئرمین الطاف حسین تنیو صدر، انیس ہیلایو ،انچارچ کمپلنٹ سیل سید الطاف شاہ شیرازی ، جنرل سیکریٹری ارشاد گندرو، پریس سیکریٹری سید شیر علی شاہ کاظمی، چودھری واجد جبکہ میڈیا ٹیم کے واحد شورو، سید تشکیل شاہ .شکرالہی .شوکت زور اس موقعہ پر انسپکٹر فیصل شفی میمن ،سلیمان میربحر، فقیرغلام حسین خاصخیلی بھی موجود تھے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ ضلع ٹھٹھہ کے چیئرمین الطاف حسین تنیو نے ایس ایس پی ٹھٹھ عدیل حسین چانڈیو کو انسانی حقوق کے عہدیداران کو موبائل فون چوری اور امن و امان کی صورتحال سمیت پولیس کارکردگی پر تفصیلی بات چیت کی جس پر ایس ایس پی ٹھٹھہ نے کہا کہ موبائل فون ٹریس ہوگئے ہیں، اس ہفتے ریکور کر کہ دیئے جائین گے جبکہ ایس ایس پی ٹھٹھہ نے ایس ایس ایچ او کینجھر ٹھٹھہ مکلی و دیگر کو بروقت احکامات جاری کئے اور عوامی شکایات پر کچھ تبادلے بھی کئے گئے ،عدیل حسین چانڈیو نے وفد کو یقین دلایا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کلئے ہمارے آفیسر کوشش کر رہے ہیں-

Leave a reply