چارسدہ سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے کے قافلے پر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار

0
36

چارسدہ سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے شکیل بشیر خان عمرزئی کے قافلے پر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتا ر کر لیے گئے
ڈی پی او محمد شعیب نے بتا یا کہ فائرنگ کے واقعہ میں پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔ ملزمان کو الہ قتل اور وقوعہ میں استعمال ہونے والی دو گاڑیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گرفتار ملزما ن میں حامد علی اشفاق اور عمران شامل ہیں، ملزمان نے پانچ جنوری کو غنی خان روڈ پر ایم پی اے شکیل بشیر خان کے قافلے پر فائرنگ کی تھی۔ڈی پی او محمد شعیب گرفتارملزمان کو آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کی کچھ عرصہ قبل عوامی نیشنل پارٹی کے چارسدہ سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے کے قافلے پر قاتلانہ حملہ ہوا تھے جس میں پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے

Leave a reply