چودھری پرویز الٰہی راجن پورپہنچ گئے، سیلاب متاثرین سے ملاقات،مالی امداد کے چیک تقسیم کیے

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی جنوبی پنجاب کے شہر راجن پورپہنچ گئے،وزیر اعلیٰ پرویزالٰہی کی راجن پور کے سیلاب سے متاثرہ علاقے شاہ پورآمد پروزیراعلیٰ نے ریسکیو آپریشن سنٹر شاہ پور کا دورہ کیا،وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی.چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا.

پنجاب، خیبرپختونخوا، کراچی سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین میں مالی امداد کے چیک تقسیم کیے، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑی ہے، متاثرہ افراد کی جلد بحالی ہماری پہلی ترجیح ہے، مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

 

پاک فوج نے اپنا 2 روز کا راشن سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنیکا اعلان کر دیا

 

چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث جن لوگوں کے پیارے دنیا سے چلے گئے ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، حکومت نے میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے ہیں جہاں سیلاب متاثرین کو وبائی امراض سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جارہی ہے، جاں بحق افراد کے لواحقین کو 8،8لاکھ روپے کی مالی امداد دی جارہی ہے، مالی امداد کسی کی جان کانعم البدل نہیں، آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن اقدام جاری رکھے گی۔ نصراللہ دریشک، حسنین بہادر دریشک،محسن لغاری،فاروق امان اللہ دریشک،اویس خان دریشک،کمشنر ڈیرہ غازی خان،آر پی او ڈیرہ غازی خان اور متعلقہ حکام بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے.

وزیر اعلیٰ چوھدری پرویز الہی کو شاہپور واٹر ریلیف کیمپ میں سیلاب زدگان اور امدادی کارروائیوں سے متعلق بریفننگ دی گئی.وزیراعلی کو بتایا گیا کہ ڈی جی خان اور راجنپور کے سیلاب زدہ علاقوں میں 21 فلڈ ریلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں جبکہ ڈی جی خان اور راجنپور کے 236 مواضعات متاثر ہوئے،141869 ایکڑ پر فصلوں کو نقصان پہنچا ،10394 گھروں کو جزوی اور مکمل نقصان پہنچا جبکہ
ڈی جی خان اور راجنپور میں 433542 ایکٹر رقبہ زیر آب آیا.119886 افراد سیلاب سے متاثر ہوئے،
سیلاب زدگان کو تین وقت کھانا، صحت سہولیات ،پانی، جانوروں کے لئے چارہ اور دیگر سہولتیں دی جارہی ہیں.

چوہدری پرویز الہیٰ کو بتایا گیا کہ سیلابی پانی سے 2703 افراد کو ریسکیو کیا گیا، وزیراعلی نے بروقت امدادی کارروائیاں کرنے پر کمشنر ڈی جی خان اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا.چوھدری پرویز الہٰی
نے ہدایت کی کہ راجن پور اور دیگر سیلاب متاثرین کی مدد میں کوئی کسر نہیں رہنی چاہیئے،عوام کے جان ومال کی حفاظت کے لئے تما م تر وسائل بروئے کار لائے جائیں.

Comments are closed.