چوہدری سرور نے سابق وزیراعظم کو اپنا آئیڈیل بنا لیا

0
35
کوئی بھی نہیں چاہتا کہ جہانگیر ترین....گورنر پنجاب بھی بول پڑے

گورنرپنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ میں پاکستان کے سابق وزیراعظم معراج خالد کو اپنا آئیڈیل مانتا ہوں، وزیراعظم بننے کے بعد بھی وہ رکشہ پر سفر کرتے تھے، انہوں نے اپنے گھر کے حالات تبدیل نہیں کیے تھے، ہمیں یہ چیزیں صحابہ کرام کے زمانے میں نظر آتی ہیں، آج کے زمانے میں ناپید ہوچکی ہیں، لیکن میں عوام سے کہتا ہوں کہ خدا کیلئے جو ایسے چند لوگ ہیں، ان کو ہم عزت دیں، ان کا احترام کریں، جو چلیں گئے ہیں ان کا نام بھی زندہ رکھیں، تاکہ ہم ان کے نقشے قدم پر چل سکیں، میں معراج خالد کے ادارے پر گیا تو وہ بہت خستہ حالت میں تھا، وہاں کی پرانی، گرنے والی عمارت گرا دی ہے، 25 کروڑ کی لاگت سے ہم وہاں پر نئے سکول اور کالج بنانے جا رہے ہیں.

چوہدری سرور نے مزید کہا کہ حکومت گرانے کی بات تین سال سے سن رہا ہوں، اب تک ایسی کوئی نوبت نہیں پہنچی ہے، نہ ہی پہنچے گی، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی ہمارے اتحادی ہیں، ایک دفعہ بھی انہوں نے اشارہ بھی نہیں کیا کہ میں پنجاب اور مرکز میں حکومت گرانے کی کوشش میں حصہ دار بنوں گا، چھوٹے موٹے اختلافات ہوتے رہتے ہیں، ان کو ہم حل کرلیں گے، جب اپوزیشن کا معیار گرتا ہے تو حکومت کو اس کا فائدہ پہنچتا ہے.

Leave a reply