چینی کی قیمت ایک بار پھر100 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

0
35

چینی کی قیمت ایک بار پھر100 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

باغی ٹی و ی : پشاورمیں چینی کی قیمت سو روپے فی کلو سے بڑھ گئی ہے اور کچھ دکاندار پرچون میں فی کلو 110 روپے فروخت کر رہے ہیں۔ پشاور کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کا نرخ 98 تا 100 روپے فی کلو ہے۔ شہریوں نے بڑھتی ہوئی قیمت پر تشویش کا اظہار کیا اور حکومت سے ریٹس کو مستحکم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

کراچی میں بھی ریٹیل پرچینی کی قیمت 100 روپے فی کلو ہوگئی ہے جب کہ ہول سیل پرچینی کی قیمت 95 روپے فی کلو ہے۔ کراچی میں 3 ماہ کے دوران چینی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ ہوا۔
ایک ہفتےمیں چینی 2.88 روپےفی کلومزیدمہنگی،7 ہفتےمیں چینی کی قیمت 15 روپے 9 پیسےفی کلوبڑھی، ایک ہفتےمیں 15 اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ,‏13 اشیائےضروریہ سستی،23 کی قیمتوں میں استحکام رہا.ایک ہفتےمیں چینی 3 روپےکلومہنگی،قیمت 96 روپےہوگئی.گزشتہ ہفتےپیازبھی 3 روپے کلومہنگی، قیمت 45 روپےہوگئی،‏پشاورمیں چینی کی فی کلوقیمت 110 روپےتک پہنچی گئی. پشاورمیں ایک ہفتےکےدوران چینی 10 روپےفی کلومہنگی،کراچی،اسلام آبادمیں چینی کی فی کلوقیمت 100 روپےتک ہے.‏ راولپنڈی، لاہور، کوئٹہ میں بھی چینی فی کلو 100 روپےتک ہے،سیالکوٹ،گوجرانوالہ میں چینی 95 روپے فی کلوہوگئی.ملتان، سرگودھا، بہاولپورمیں چینی 95 روپےفی کلوہے،‏سکھر، لاڑکانہ میں چینی کی قیمت 95 روپےفی کلوہوگئی.بنوں 96،خضدارمیں چینی کی قیمت 92 روپےفی کلوہے،ایک ہفتےکےدوران مہنگائی کی شرح میں 0.22 فیصد کمی.

Leave a reply