چینی کی قیمت میں بھی اڑان جاری

0
31

ملک میں چینی کی قیمت کی اڑان جاری ہے۔ ملک میں چینی کی قیمت 110 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جڑواں شہروں میں ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ ہوا، جڑواں شہروں اورپشاور میں چینی کی قیمت 110 روپے تک پہنچ گئی ہے، کراچی میں چینی 105 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے۔ رمضان سے پہلے ہی عوام پر مصیبتوں کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں ۔ مہنگائی کا ریلا عوام کی طرف بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ سیالکوٹ میں چینی کی قیمت 105 روپے فی کلو ، فیصل آباد میں چینی 104 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے، سرگودھا، ملتان بہاولپوراور لاڑکانہ میں چینی کی قیمت 100 روپے فی کلوتک ہے، حیدرآباد میں چینی فی کلو 98 سکھر میں 96 روپے تک فروخت ہورہی ہے۔

Leave a reply