چینی اسکینڈل پر فرانزک کمیشن نے تین ہفتے کا مزید وقت مانگ لیا
باغی ٹی وی :فرانزک کمیشن نے مزید وقت مانگ لیا . معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے فرانزک کمیشن نے 3 ہفتوں کا وقت مانگا ہے، درخواست پر کابینہ کے اجلاس میں غور کیا جائے گا۔
معاون خصوصی شہزاد اکبر نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ فرانزک کمیشن کی رپورٹ ہفتے کو آنی تھی تاہم وفاقی حکومت سے 3 ہفتے بڑھانے کی درخواست کی گئی جس پر 28 اپریل بروز منگل کو ہونے والے کابینہ اجلاس میں غور کیا جائے گا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کو چینی اور گندم سکینڈل کی تحقیقات سونپی گئی ہیں اور ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی مختلف تحقیقاتی ایجنسیوں کے افسران پر مشتمل جے آئی ٹی کی سربراہی کر رہے ہیں۔
Sugar forensic Commission report was due today, however the Commission has requested the fed Gov for extension of time (3 weeks) for submission of a thorough report, their request will be considered by the fed cabinet on Tuesday. @pid_gov @PTIofficial
— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) April 25, 2020
واضح رہےکہ کمیشن کو تحقیقات مکمل کرنے کے لئے مزید 2 سے 4 ہفتے کا وقت دیئے جانے کا امکان ہے۔ تحقیقاتی کمیشن کو مزید وقت رپورٹ سے ابہام دور کرنے کیلئے دیا جا رہا ہے۔ کمیشن کی جانب سے 25 اپریل کو دی جانے والی رپورٹ اب مئی میں پیش کی جائے گی۔
آٹا چینی بحران پر ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ کو اس سے قبل 25 اپریل کو سامنے لائے جانے امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ فرانزک رپورٹ آنے کے بعد وہ سخت ایکشن لیں گے،ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم نے آٹا اور چینی بحران پر اپنی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ رواں مہینے ہی وزیراعظم کو پیش کی تھی،
قبل ازیں چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چینی آٹا بحران سیکنڈل میں تحقیقات کی منظوری دے دی گئی ہے