چہرے کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے آسان تراکیب

0
110

چہرے کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے آسان تراکیب
چہرے کی خوبصورتی کے لیے خواتین مختلف طریقے اپناتی ہیں۔اور کئی جتن کرتی ہیں چہرے پر داغ دھبے یا دانے ہوں یا موسم کے اثرانداز ہونے کی وجہ سے جلد کا رنگ خراب ہو تو خواتین مختلف کریموں کا استعمال کرتی نظر آتی ہیں یا بیوٹی پارلر کا رُخ کرتی ہیں جس سے وقتی طور پر تو چہرے پرشگفتگی اور چمک آجاتی ہے لیکن دیرپا اور مستقل طور پر ان پریشانیوں سے نجات نہیں حل کر پاتیں اور پیسوں ضیاع علیحدہ ہوتا ہے اکثر خواتین وقت کی کمی کا رونا روتے ہوئے اور سستی کاہلی کی۔وجہ سے ایسی بازاری اشیاء جلد کی تازگی اور خوبصورتی کے لیے استعمال کرتی ہیں اور اکثر کہتی ہیں کہ قدرتی اشیاء سے استفادہ کرنا ایک محنت اور زحمت طلب کام ہے اگر ہم۔تھوڑی سی محنے کر لیں تو ہم جلد ہی مطلوبہ خوبصورتی اور نتائج حاصل کر سکتے ہیں مندرجہ ذیل۔چند آسان طریقے ہیں جو ہر موسم میں۔ہماری جلد کے لیے بہترین اور مفید ثابت ہوتے ہیں

ترو تازہ اور حسین چہرہ لیکن کیسے؟


لیموں گلیسرین اور عرق گلاب ہم۔وزن لے کر مکس کر لیں اور کسی صاف بوتل میں ڈال کر فریج میں رکھ لیں اور صبح اچھے سے ہاتھ منہ دھو کر اس کو اپنے چہرے پر لگائیں اور رات کو سوتے وقت بھی اس کا۔استعمال کریں صرف چہرے کی جلد ہی توجہ طلب نہیں ہوتی بلکہ اس کو آپ اپنے ہاتھوں اور پاوں پر بھی استعمال کرنے کی عادت بنائیں کچھ ہی دنوں میں اس کا نتیجہ نظر آئے گا
بھاپ کو بھی اپنے چہرے کو خوبصورتی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جس سے چہرے ہر ہونے والی چکناہٹ اور میل کچیل کا خاتمہ آسانی سے کر سکتے ہیں بھاپ سے سارا میل کچیل صاف ہو جاتا ہے اور جلد کے مسام سے بھی میل کے ذرات نکل جاتے ہیں جن خواتین کی جلف چکنی ہو تو وہ روزانہ ہی بھاپ لیں تو ان کے لیے بہت فائدہ مند رہے گی اور جن کی جلد نارمل ہے انہیں بھی ہفتہ میں دو تین دفعہ بھاپ لے لینی چاہیے اس سے ان کی جلد بھی تروتازہ رہے گی بھاپ لینے کے لیے آپ کسی صاف برتن میں پانی اُبالیں اور سر پر تولیہ ڈھانپ کر اپنے بالوں کو بچاتے ہوئے اور آنکھوں کو بند کر کے پانچ سے سات منٹ تک بھاپ لیں اور پھر منہ جو ٹھںڈے پانی سے دھو لیں
نیند کو بھی اپنے چہرے کی خوبصورتی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے اکثر خواتین گھر کے کام۔کاج کی۔وجہ سے یا چھوٹے بچوں کی وجہ سے اور زیادہ تر لڑکیاں پڑھائی کی۔وجہ سے یا موبائل اور ٹی وی کی وجہ سے اپنی نیند پوری نہیں کر پاتی جس کی۔وجہ سےان کے چہرے کی تروتازگی جاتی رہتی ہے چہرہ مُرجھا جاتا ہےاور ہر وقت چہرے پر تھکن کے آثار رہتے ہیں اس لیے بہت ضروری ہے کہ نیند پُوری کریں اور اس کے ساتھ ساتھ متوازن غذا بھی کھائیں ہو سکے تو سبزیوں کا زیادہ استعمال کریں فاسٹ فوڈ اور چکن وغیرہ سے پرہیز کریں

سردیوں میں جلد کی حفاظت کے لیے عمدہ گھریلو ابٹن


خشک جلد کے لیے ایک عدد انڈا گلیسرین ایک۔چائے کا چمچ روغن بادام ایک چائے کا چمچ اور شہد ایک چائے کا چمچ لیں اور سب سے پہلے انڈے کو اس طرح پھینٹ لیں کہ جھاگ بن جائے اس کے بعد اس میں گلیسرین روغن بادام اور شہد اچھی طرح ملا لیں پھر اس پیسٹ کو چہرے گردن اور ہاتھوں کی جلد پر لیپ کر لیں اور پندرہ سے بیس منٹ تک لگا رہنے دیں اور اس کے بعد سادہ پانی سے اچھی طرح دھو لیں اور جلد کو تولیہ کے بغیر خشک ہونے دیں اس عمل کومہینے میں۔تین سے چار مرتبہ کریں۔جلد تروتازہ اور نرم و ملائم ہو جائے گی

Leave a reply