پاکستان رینجرز(سندھ)کا چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔ چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران کراچی کے علاقے اسلام نگربلدیہ ٹاؤن حب ریور روڈ پرواقع دو مختلف گوداموں سے مجموعی طور پر چینی کے ایک لاکھ 40 ہزار بیگ برآمد کر لیے گئے جن کی مالیت تقریباً ایک ارب سے زائد بنتی ہے۔

ذخیرہ شدہ چینی مبینہ طور پر بلوچستان کے راستے افغانستان بھیجی جاتی تھی ۔ برآمد شدہ چینی مزید قانونی کارروائی کے لیے سول انتظامیہ کے حوالے کردی گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

یوٹیلٹی سٹور پر چینی ناپید، اشیا مہنگے داموں فروخت، شہریوں کا احتجاج

رمضان ریلیف پیکج، یوٹیلٹی سٹورز پر کیا ہوں گی قیمتیں؟ طے ہو گیا

دوسری جانب پرانی قیمتوں کی طرف واپسی، مہنگی چینی سستی ہونے لگی،چینی کی ایکس مل قیمت 150 روپے فی کلو پر آ گئی، ہول سیل مارکیٹ میں چینی 155 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے،ایکس مل اور ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو چینی مزید 5 روپے سستی ہو گئی ہے ،ریٹیل میں چینی کے نرخ 170 روپے کلو سے گر کر 165 روپے کلو پر آگئے،

10دن اہم، ستمبر بنا ستمگر،2دن،2 استعفی، بشری بیگم کی دوڑیں،لمبی قید

جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

Shares: