گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور تحر یک انصاف کے راہنما نعیم الحق کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے روانہ

باغی ٹی وی : گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور تحر یک انصاف کے راہنما نعیم الحق کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے روانہ ہو گئے.چوہدری محمدسرور دورہ کراچی کے دوران نعیم الحق کے اہل خانہ اظہار تعزیت بھی کر یں گے انہوں نے کہا کہ نعیم الحق کی پارٹی‘جمہوریت اور عوام کیلئے قر بانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا.وہ اب تک پی ٹی آئی کے سب سے وفادار ساتھی تھے، تیئیس سال کی جدوجہد میں نعیم الحق ہمیشہ میرے ساتھ کھڑے رہے، جب بھی پارٹی پر مشکل وقت آیا انہوں نے ساتھ دیا۔موت کی خبر سن کر مختلف سیاسی شخصیات کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما نعیم الحق70برس کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ 11جولائی1949کو کراچی میں پیدا ہوئے، نعیم الحق پیشے کے اعتبار سے بینکر اور کاروباری شخصیت تھے، وہ پی ٹی آئی کے بانی ارکین میں شمار کیے جاتے تھے، انہوں نے 1996میں عمران خان کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد رکھی۔نعیم الحق کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر مسجد عائشہ خیابان اتحاد کراچی میں ادا کی جائے گی۔

Shares: