چکن اچاری
وقت :50 سے 60 منٹ
4 سے5 افراد کے لئے
اجزائے ترکیبی    			                          مقدار
پورا چکن 	  	                                               ایک کلو
تیل 	  	                                                       ½کپ
دہی 	  	                                                      ½کپ
ادرک لہسن کا پیسٹ 	  	                              1کھانے کا چمچ
ٹماٹر (گرائنڈ کئے ہوئے) 	  	                      1کپ
نمک 	  	                                                      حسب ذائقہ
سرخ مرچ پاؤڈر 	  	                                     2کھانے کے چمچ
ہلدی پاؤڈر 	  	                                             1چائے کاچمچ
زیرہ پاؤڈر 	  	                                             ½چائے کاچمچ
خشک دھنیا پاؤڈر  	 	                             1چائے کا چمچ
کلونجی  	 	                                            ½چائے کا چمچ
میتھرے  	  	                                           ½چائے کا چمچ
سونف  	  	                                           ½چائے کا چمچ
مکس اچار (کٹا ہوا)  	  	                           3کھانے کے چمچ
سجاوٹ کے لئے :
سبز مرچ کا اچار  	  	                              5سے 6عدد
طریقہ کار:
چکن کو 8سے 16ٹکڑوں میں کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔ برتن میں تیل گر م کرکے پیاز کو ہلکا براؤن کرلیں۔ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے مزید دو منٹ تک پکائیں۔ تمام مصالحے شامل کرکے دوسے تین منٹ تک پکائیں۔ ٹماٹر اور دہی شامل کرکے 8سے 10 منٹ تک پکائیں یہاں تک کہ مصالحہ تیار ہو کر گھی چھوڑ دے۔ چکن شامل کرکے تین سے چار منٹ تک پکائیں۔ دو کپ پانی شامل کرکے آنچ ہلکی کردی اور چکن کے نرم ہونے تک پکائیں۔ کٹا ہوا اچار شامل کرکے 5سے 6منٹ تک گھی چھوڑنے تک بھونیں۔ سبز مرچ اچار کے ساتھ سجائیں روٹی یا نان کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔ آپ مکس اچار کی بجائے اپنی پسند کا کوئی بھی اچار شامل کرسکتے ہیں۔








