چیف الیکشن کمشنر سے پی ٹی آئی نے استعفے کا مطالبہ کردیا

0
138

پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں کیونکہ ان کی ساکھ ختم ہو گئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری اور اسد عمر کے ہمراہ شیریں مزاری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ آئین کو بدلنے کی کوششیں اعلیٰ عدالت سے مسترد کی جا رہی ہیں، سیکریٹری الیکشن کمیشن بھی استعفیٰ دیں۔

شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر چاہتے ہیں کہ آئین کو بدل دیا جائے اور وہ آئین کو بیک ڈور سے بدلنا چاہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن شفاف الیکشن نہیں کرا سکتا لہذا سپریم کورٹ اس کے خلاف ایکشن لے اور چیف الیکشن کمشنر کی عزت اسی میں ہے کہ وہ خود استعفیٰ دیں۔

سابق وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب میں 5 مخصوص نشستوں کو فوری نوٹیفائی کیا جائے، الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن پر بیٹھا ہوا ہے۔
انہوں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمشنر کو فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہئے. کیونکہ آئین کے خلاف فیصلے کیئے جارہے ہیں.

فواد چودھری نے کہا کہ: بی اے پی رکن نے کہا کہ ٹیلفون کالز پر اجلاس کا بزنس چل رہا ہے، اور یہ ایجنڈا پر نہین بلکہ کالز پر چل رہا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ صدر پاکستان سپریم کورٹ کو کہہ رہے ہیں کہ کمیشن بنایا جائے مگر کمیشن نہیں بنایا جائے.

فواد چودھری کے مطابق: 25 مئی سے پاکستان کا آئین معطل ہے اور پاکستان میں تو آمریت نافض ہے.

Leave a reply