وزیراعلیٰ عثمان بزداراورعورتوں پرتشدد، راجہ بشارت نے نئی کہانی سنادی
لاہور:وزیراعلیٰ عثمان بزداراورعورتوں پرتشدد، راجہ بشارت نے نئی کہانی سنادی . اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت تشدد کی شکار خواتین کو ہر قسم کی طبی، قانونی، نفسیاتی و مشاورتی امدادمفت فراہم کرتی ہے جبکہ خواتین پر تشدد کی روک تھام کے لئے مزید موثر پالیسیاں اور قانون سازی متعارف کرائیں گے۔
ذرائع کےمطابق صوبائی وزیر قانون و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت کی زیرصدارت پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا جس میں چیئرپرسن کنیز فاطمہ چدھڑ، ایم پی اے سبین گل و شمسہ آپا، سابق ایم این اے مہناز رفیع، سیکرٹری وڈی جی سوشل ویلفیئراور بورڈ کے ارکان نے شرکت کی۔
صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ امید ہے وہ پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے فعال کردار اداکریں گے، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار تشدد کی شکار خواتین کی بحالی اور بہتری کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت تشدد کی شکار خواتین کو ہر قسم کی طبی، قانونی، نفسیاتی و مشاورتی امدادمفت فراہم کرتی ہے جبکہ خواتین پر تشدد کی روک تھام کے لئے مزید موثر پالیسیاں اور قانون سازی متعارف کرائیں گے۔
صوبائی وزیر قانون و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت نے کہا کہ اتھارٹی کے تمام مسائل حل کریں گے۔ ایک خاتون پراسیکیوٹرکی خدمات اتھارٹی کے لیے وقف کریں گے۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں قیدی خواتین پر تشدد کی روک تھام پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ اتھارٹی کو منظم اور موثر بنانے کے لیے بورڈ ارکان کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں، خواتین پر تشدد کے خلاف ملتان میں حکومت نے ایک فعال ادارہ قائم کیا ہے۔