لاہور:پنجاب کی سیاست میںاہم تبدیلیاں رونما ہونے لگیں، جو چند دن پہلے سیاسی مخالف تھے آج ان کو اپنے ساتھ چائے پربلاکرپنجاب کے وزیراعلیٰعثمان بزدار نے ایک بہت بڑی مثال قائم کردی ، اطللاعات کےمطابق آج پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور خواجہ سلمان رفیق کی وزیراعلیٰسے اہم ملاقات ہورہی ہے،
مقبوضہ کشمیر:بھارتی مظالم ،جبراورکرفیوکا106واں دن ، کشمیربنے گا پاکستان کے نعروں سے گونجتا رہا
ذرائع کےمطبق پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا،وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نےبھی پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا۔تفصیلات کےمطابق اجلاس آج سہہ پہرتین بجےاسپیکراسمبلی چودھری پرویزالہی کی زیرصدارت ہوگا،حکومت کی ریکوزیشن پر اجلاس طلب کیا گیا ہے، اجلاس ایک ہفتے سے زائد چلنے کا امکان ہے،اس دوران اہم قانون سازی کی جائےگی،اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز شریف اورخواجہ سلمان رفیق بھی اجلاس میں شریک ہونگے۔
دونوں اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری کیےجاچکےہیں جبکہ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نےاسمبلی کے اجلاس سے پہلے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے،صوبائی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 90 شاہراہ قائداعظم پر منعقد ہو گا،جس میں تحریک انصاف اورمسلم لیگ ق کےاراکین پنجاب اسمبلی شرکت کریں گے۔