وزیر اعلیٰ پنجاب کی پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی مذمت
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پاک افغان سرحد پردہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت کی ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے پاک فوج کے شہید جوانوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں،
واضح رہے کہ آج پاک افغان سرحد پر دہشت گردی کے واقعات میں پاک فوج کے چار جوان شہید ہوئے ہیں،