کوئٹہ :وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے آج بڑے اہم فیصلے کردیئے ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو آسکانی ہاؤس کوئٹہ پہنچے ، ادھر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیر فشریز و محکمہ حیوانات میر حاجی اکبر آسکانی سے ملاقات بھی کی ہے

اطلاعات کے مطابق حاجی اکبر آسکانی نے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کو حلقے کے مسائل اورعوامی ضروریات سے آگاہ کیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزیر ماہیگیری نے بیروزگاری, گڈ گورننس اور محکمہ ماہیگیری کے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی جس میں غیر قانونی ٹرالنگ اور گوادر کے مقامی ماہی گیروں کے مسائل زیرِ بحث لائے گئے۔

وزیر فشریز میر اکبر آسکانی نے یقین دلایا کہ محکمہ فشریز میں جتنے بھی حل طلب مسائل ہیں ان تمام مسائل کا ادراک کیا جائیگا اور انہیں پوری طور پر حل کریں گے۔ صوبائی وزیر فشریز نے غیر قانونی ٹرالنگ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ فشریز کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ بلوچستان کے ساحلی پٹی کو غیر قانونی ٹرالنگ سے پاک کیا جائے اور غریب ماہی گیروں کے مسائل کا تصفیہ کیا جائے۔

ادھر آج وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نےاہم اقدام کرتے ہوئےصوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی ریکارڈ وقت میں منظوری دے دی ہے ۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلئ کی منظوری سے 232 افسران ترقی پا گیۓ

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں بورڈ کا اجلاس چئیرمین چیف سیکریٹری بلوچستان کی زیر صدارت 5 نومبر 2021 کو منعقد ہوا تھا،بورڈ میں مختلف محکموں کے افسران کے گریڈ 17 سے 18 گریڈ 18 سے 19 اور گریڈ 19 سے 20 میں ترقی کے کیسز زیر غور آئے

چیف سیکریٹری کی جانب سے بورڈ کی سفارشات کی سمری 22 نومبر کو حتمی منظوری کے لیۓ وزیراعلئ کو ارسال کی گئی تھی، وزیراعلئ کی جانب سے بلا تاخیر منظوری دی گئی

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری مزید کاروائی اور ترقیوں کے نوٹیفیکیشن کے اجراء کے لیۓ آج واپس چیف سیکریٹری کو بھجوا دی گئی

واضع رہے کہ اس قبل سلیکشن بورڈ کی سمری کی منظوری میں وزیراعلئ سیکریٹریٹ میں غیر ضروری تاخیر کی جاتی تھی،کئی مرتبہ اعتراضات کے ساتھ سمری واپس بھیج دی جاتی تھی ،غیر ضروری اعتراضات سے افسران کی ترقیوں کے کیسز غیر ضروری التواء کا شکار ہو جاتے تھے

۔وزیراعلئ نے سمری کی فوری منظوری دیکر افسران کو بروقت انکی ترقی کا حق دیکر ایک نئی روایت قائم کی ہے،ترقی پانے والے افسران نے خوشی اور اطمینان کا ااظہار کرتے ہوۓ وزیراعلئ کا شکریہ ادا کیا ہے

Shares: