لاہور:وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہی رہیں گے،کوئی عدم اعتماد نہیں لارہے :لوگ سازشیوں کے پراپیگنڈہ کا شکارنہ ہوں مونس الہی،اطلاعات کے مطابق رہنما ق لیگ مونس الہی کا کہناہے کہ وزیراعظم عمران خان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ہم پنجاب حکومت کے ساتھ ہیں، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی وزارت اعلی کے امیدوار نہیں ہیں۔
رہنما مسلم لیگ (ق) مونس الہی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت سے 2023 تک اتحاد قائم رہے گا،
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرکے ذریعے اپنے اہم پیغام میں چوہدری مونس الہیٰ نے کہا ہےکہ عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے اور پرویز الہی کے وزیراعلی بننے کی چہ مہ گوئیاں سیاسی مخالفین کے پراپیگنڈے کے علاوہ کچھ نہیں
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی مونس الہیٰ کئی مرتبہ یہ کہہ چکے ہیں کہ عمران خان کے ساتھ اتحاد کو کوئی خطرہ نہیں اوریہ حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی ،