آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا دورہ بہاولپور:آپریشنل تیاریوں اورجوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا جائزہ بھی لیا

0
53

بہاولپور: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا دورہ بہاولپور:آپریشنل تیاریوں اورجوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا جائزہ بھی لیا،اطلاعات کے مطابق آج پاک فوج کے سربراہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج بہاولپور کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی طرف سے کہا گیاہے کہ اس دورے کے دوران آرمی چینف کو بہاولپور کور کے آپریشنل ، تربیت اور انتظامی امور کے بارے میں بریف کیا گیا۔

پاک فوج کے سربراہ نے سپنرز کی سپاہیوں کی تربیت کا بھی مشاہدہ کیا جنہوں نے لمبے فاصلوں پر 1500 میٹر کے فاصلے پر کامیابی کے ساتھ اہداف پر فائرنگ کا مظاہرہ کیا۔ افسران اور جوانوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور اپنے جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پرخوشی کا اظہارکیا،

ذرائع کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے اس موقع پرنشانہ باز جوانون کی شاندار صلاحیتوں پر ان کی تعریف کی۔

آرمی چیف نے خاص طور پر ٹرینروں کو انتہائی طویل رینج سہولت کے زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے پر مبارکباد دی جو اعلی معیار کے نشانے بازوں اور سنائپرز کی تربیت کے لئے تیار کی گئی ہے جو آج کے میدان جنگ کے ماحول میں فیصلہ کن ثابت ہو رہے ہیں۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ تربیت ہر فوجی کی پیشہ ورانہ ترقی کا ایک اہم حصہ ہے اور مستقبل کے میدان جنگ کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اسے ہمارا کامیاب ہتھیارکے طور پربروئے کارلانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے

آرمی چیف نے فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لئے بہاولپور گیریژن میں سولجرز کلب کا افتتاح بھی کیا۔قبل ازیں بہاولپور پہنچنے پر کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا

Leave a reply