کوئٹہ :آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کاکوئٹہ کادورہ،بلوچستان کے سماجی ومعاشی ترقی کے منصوبوں کاجائزہ ،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آج کوئٹہ کورہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا کوئٹہ دورے کے دوران اہم منصوبوں کا جائزہ بھی لیا،
پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے اپنے دورے کے دوران نیشنل ورکشاپ بلوچستان کےشرکاسےملاقات کی اورنیشنل ورکشاپ بلوچستان کے منصوبوں پرکام جائزہ بھی لیا
ادھر ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ بلوچستان میں امن اورترقی پاکستان کی ترقی کےلیےاہم ہے،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی ملک کی ترقی ہے ،
اس موقع پرآرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان کی سماجی ومعاشی ترقی کےلیےکام جاری ہے،انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس کام کا جائزہ لے رہے ہیں اوربہت جلد اس خطے میں ترقی کے دروازے کھیلیں گے اورجس سے نوجوانوں کوروزگاربھی ملے گا
پاک فوج کے سربرانے کہا کہ کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال میں بہتری لائےگا،انہوںنے مزید کہا کہ وہ کوئٹہ سیف سٹیا پروجیکٹ کو وسیع کرنا چاہتے ہیں اوربہت جلد اس کا دائرہ کاروسیع کردیا جائے گا