ارجنٹائن کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات

ارجنٹائن کی مسلح افواج کے چیف آف جوائنٹ سٹاف ٹینینٹ جنرل جوآن مارٹن پیلو پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ارجنٹائن کی مسلح افواج کے چیف آف جوائنٹ سٹاف ٹینینٹ جنرل جوآن مارٹن پیلونے آج جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں دفاع اور سکیورٹی کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل جوآن مارٹن کا کہنا تھا کہ باہمی ملاقاتوں سے دفاعی تعلقات بہتر اور مضبوط ہوئے،دونوں مسلح افواج کے درمیان تعلقات سے تعاون کو فروغ ملے گا، جنرل ندیم رضا نے ارجنٹائن اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانےکے عزم کا اعادہ کیا

قبل ازیں معزز مہمان کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے ٹینینٹ جنرل جوآن مارٹن پیلو کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

Comments are closed.