سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )سرگودھا میں بچے اغواہ کرنے والا گروہ متحرک آئے روز بچوں کے لا پتہ ہونے سے والدین خوف میں مبتلا ہو گئے اغواہ کار گروہ میں خواتین اور مرد شامل ہیں بلاک 23 میں اکرم نامی شہری کا تین سالہ بچہ گلی میں کھیل رہا تھا کہ بھکاری کے روپ میں عورت نے اسے اغواء کر لیا جسے ساتھ والی گلی کی خواتین نے روک کر بچے کے بارے پوچھا جس پر اس نے اس بچے کو اپنا بیٹا کہا شک ہونے پر عورت کو علاقہ مکینوں نے پکڑ لیا جس دوران بچے کا چچا اسلم اسے ڈھونڈتے وہاں پہنچ گیا اغواہ کار خاتون کی اصلیت سامنے آنے پر پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر تھانہ اربن ایریا پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کرتے ہوے خاتون کو حراست میں لے لیا

Shares: