لاہور:چائلڈ پورنو گرافی کے مبینہ کاروبار میں ملوث ملزم کو گرفتار

0
37

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل نے لاہور کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی سے چائلڈ پورنو گرافی کے مبینہ کاروبار میں ملوث ملزم کو گرفتارکر لیا-

باغی ٹی وی :ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق ملزم احتشام چائلڈ پورنو گرافی کے مافیا کا ایجنٹ ہے ۔ ملزم ویڈیو گیمز کی آڑ میں بچوں کے ساتھ دوستی کرتا اور نازیبا تصاویر و ویڈیو کلپ بنا کر انہیں بلیک میل کرتا تھا۔

2013 میں ہوئے اندھے قتل کا مفرور ملزم گرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچے کی نشان دہی پر لاہور کی پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتارکیا گیا ۔

ایف آئی اے نے ملزم کے قبضے سے سیکڑوں کی تعداد میں بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیو کلپ برآمد کر لیے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقامی عدالت سے ریمانڈ لیکر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

قبل ازیں اسلام آباد کی عدالت نے چائلڈ پورنو گرافی کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر اسحاق نامی شخص کو 29 سال قید کی سزا سنا ئی تھی-

ڈی آئی خان: ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم ،11 افراد ہلاک ،33 زخمی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے مجرم محمد اسحاق پر مجموعی طور پر 21 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا، مجرم محمد اسحاق کو بدفعلی پر 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ چائلڈ پورنو گرافی پر 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

مجرم محمد اسحاق نے 4 بچوں کے ساتھ زیادتی کے بعد ان کی ویڈیوز بنائی تھیں، غیر اخلاقی ویڈیو دکھانے پر مجرم کو ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے4 کروڑ روپے مالیت کی منشیات ضبط کرلی

Leave a reply