سرگودھا (بیورو رپورٹ) کمسن بچوں سے زیادتی کرنیوالوں کیلئے ایک مہینہ کے اندر اندر سزاء کا تعین کرکے انہیں سزائے موت دی جائے تاکہ کسی کو بھی کمسن بچوں کیساتھ زیادتی کرنے کی جرات نہ ہو ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار حلقہ این اے 88 راؤ طاہر مشرف نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بچوں کے اغواء‘ زیادتی کے بعد ان کا قتل عام لمحہ فکریہ ہے اور یہ دنیا بھر میں پاکستان کا امیج خراب کرنے کا منصوبہ ہے جب تک سزاؤں پر سخت عملدرآمد نہیں ہوگا معاشرہ درست نہیں ہوگا راؤ طاہر مشرف نے کہا کہ بچوں سے زیادتی کی ویڈیو بنانا پھر انہیں قتل کرکے پھینک دینا افسوسناک ہے جس کی روک تھام سخت قوانین سے ہی ممکن ہے۔
ک
- Home
- جرائم و حادثات
- کمسن بچوں سے زیادتی کرنے والوں کیلیے ایک مہینے کے اندر سزا کا تعین کریں ،راؤ طاہر مشرف