اینٹ کا جواب پتھر سے : چین کا امریکی سفارت کاروں پر جوابی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

بیجنگ : اینٹ کا جواب پتھر سے : چین کا امریکی سفارت کاروں پر جوابی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق چین نے جوابی وار کرتے ہوئے ملک میں امریکی سفارت کاروں پر جوابی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نے امریکی کی جانب سے ملک میں چینی سفارت کاروں پر پابندیاں عائد کرنے کی مذمت کرتے ہوئے جوابی وار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکا نے ملک میں چینی سفارت کاروں کی سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کی ہیں، امریکا جلد از جلد ان پابندیوں کو ہٹائے۔

وزارت خانہ نے کہا بیجنگ حکومت نے ہانگ کانگ میں امریکی سفارت کاروں پر جوابی پابندیاں عائد کرنے کی تیار کرلی ہے، پابندیاں امریکی سفارت خانے اور قونصل خانے کے تمام عملے پر لاگو ہوں گی جن میں قونصل جنرل بھی شامل ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کی جانب سے جوابی پابندیاں اس وقت سامنے آئیں جب امریکا نے چینی سفارت کاروں کی سرگرمیوں پر پابندی لگائی۔ ان پابندیوں میں چینی سفارت کاروں کا جامعات کا دورہ کرنے کے لیے اجازت نامہ لینا، سفارت خانے میں 50 افراد کے ہمراہ ثقافتی پروگرام منعقد کرنے پر پابندی، اور مقامی حکام سے ملنے پر پابندی شامل ہے۔

چین کا کہنا ہے کہ چینی سفارت کاروں پر امریکی پابندیوں کا مقصد دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں خلل ڈالنا ہے۔

Comments are closed.