چین کے سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین کا ائیر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

0
28

چین کے سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے معزز مہمان کوگارڈ آف آنر پیش کیا ،معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہداکو خراج عقیدت پیش کیا اور یادگارشہدا پرپھولوں کی چادر چڑھائی ،

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق جنرل ژو کیانگ نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان سےملاقات کی،ملاقات میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں دونوں ملکوں کی فضائیہ کےباہمی تعاون کونئی بلندیوں تک لےجانےکےعزم کااعادہ کیا گیا

چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، چین کی عسکری قیادت کی وزیراعظم کو یقین دہانی

قبل ازیں چینی سینٹرل کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل زو کلی آنگ نے اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔ نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر چینی وائس چیئرمین کا نیول چیف نے پرتپاک استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ معزز مہمان نے یادگار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی اور نیول ہیڈکورٹرز کے پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے ملاقات کی۔

امیرالبحر سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے پاک چین دوستی کی اہمیت کو اجاگرکرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام اور افواج کے مابین باہمی اعتماد اور رواداری کا تعلق مثالی ہے۔ نیول چیف نے دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان جاری منصوبوں کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کثیر القومی بحری مشق امن 2019 میں چینی بحریہ اور انکی اسپیشل آپریٹنگ فورسز کی شرکت کا بھی شکریہ ادا کیا.

Leave a reply