چین کے سفیر کی صدر مملکت سے ہوئی ملاقات،صدر مملکت نے کیا کہا؟

0
43

چین کے سفیر کی صدر مملکت سے ہوئی ملاقات،صدر مملکت نے کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے، پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے تعلقات علاقائی امن و سلامتی کے ضامن ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ سے ملاقات میں کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ چین۔پاکستان اقتصادی راہداری دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی علامت ہے، سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا جبکہ اس کی تکمیل سے پاکستان کو توانائی، صنعت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں کی مکمل صلاحیت بروئے کار لانے میں مدد ملے گی۔

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

صدر مملکت نے کہا کہ چین ہمارے بنیادی قومی مفادات سے متعلق معاملات پر ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ انہوں نے بالخصوص کشمیر کے مسئلہ پر پاکستان کی حمایت پر چین کو سراہا۔

کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس، بھارت کی ہوئی ایک بار پھر رسوائی، چین نے کیا دبنگ اعلان

Leave a reply