چین نے دنیا کی تیز ترین انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کا کن بنیادوں آگاز کر دیا

تفصیلات کے مطابق : چین نے تین ٹیلی کام کمپنیوں کو لائسنس جاری کر کے ملک بھر میں کمرشل استعمال کے لیے 5 جی سروسز کا آغاز کر دیا ہے۔
ٹیلی کام کمپنیاں جن میں چائنہ موبائل، چائنہ ٹیلی کام، چائنہ یونی کام شامل ہیں نے اپنے بڑے شہروں کے صارفین کے لیے ڈیٹا پلان کا بھی اجرا کر دیا ہے۔چین کی موبائل کمپنیوں کی جانب سے جاری کیے گئے چند پلانز انٹرنیٹ کی اسپیڈ کو مدنظر رکھ کر دیے گئےہیں بجائے ڈیٹا الاونس کے۔

چین کی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ “صارفین کی تعداد میں اضافے اور ٹیکنالوجی میں آتی بہتری نے اس سہولت کی قیمت کو قدرے سستا کر دیا ہے۔چائنہ موبائل شنگھائی کارپوریشن کا کہنا ہے کہ صرف شنگھائی میں 5 جی کے محدود سروس والے علاقوں میں بھی 2 لاکھ صارفین نے اس سروس کو سبسکراءب کر لیا ہے
واضح‌رہے کہ 5 جی ٹیکنالوجی کے بعد صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں انقلاب آنے کی بات کی جارہی ہے. اس کے عام استعمال سے دنیا میں ہر شعبہ میں حیران کن تبدیلی اور ترقی کا پیش خیم ہے . پاکستان میں ابھی اس ٹیکنالوجی کے لیے خاطر خواہ کام نہیں‌ہوا.

Shares: