چین کا اورنج لائن ٹرین منصوبے پر زبردست موقف، پاکستان کے حق میں بڑی بات کہہ دی

چین نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کو پاک چین شراکت داری کا اہم مظہر قرار دیا ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ سی پیک کا اہم حصہ ہے، سی پیک منصوبوں پرپاکستان کے ساتھ کام جاری رہے گا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بات اورنج لائن ٹرین منصوبے اور سی پیک سے متعلق جاری کیے گئے بیان میں کہی۔ترجمان چینہ وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ اورنج لائن منصوبہ پاک چین شراکت دار کا مظہر ہے۔
چین سی پیک کے منصوبوں پر پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔


خیال رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔اورنج ٹرین کا ٹریک 27.1 کلومیٹر طویل اور 26 اسٹیشنز پر مشتمل ہے، ٹرین کے تمام راستوں پر اور ٹرین کے اندر کیمرے نصب ہیں۔27 کلومیٹر ٹریک پر 26 اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ ڈیرہ گجراں سے علی ٹاؤن تک ٹرین چلے گی جس کا کرایہ 40 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ 24 ایلی ویٹیڈ ،2 انڈر گراؤنڈ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ ٹرین صبح ساڑھے 7 بجے سے شام ساڑھے 8 بجے تک چلے گی۔

لاہور میں منصوبہ ایک لیکن جشن دو منائے گئے، آج اورنج لائن ٹرین کے 2 افتتاح ہوئے۔ ایک افتتاح پنجاب حکومت کی جانب سے کیا گیا اور دوسرا مسلم لیگ ( ن) نے کیا۔ اورنج لائن ٹرین کا لیگی افتتاح جین مندر چوک پر واقع انارکلی سٹیشن پر ہوا جس میں سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق اور ملک پرویز نے شرکت کی۔
منصوبے کا معاہدہ پاکستان اور چین کے درمیان مئی 2014 میں ہوا تھا، پی سی ون کے مطابق ٹرین منصوبہ 27 ماہ میں مکمل ہونا تھا تاہم یہ منصوبہ 60 ماہ کے عرصہ میں مکمل ہوا۔ اورنج ٹرین کے 11 تاریخی مقامات پر 16 ماہ تک تعمیراتی کام بند رہا۔

Comments are closed.