وزیراعظم کا صدرشی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار
چین نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 100 ملین یوآن (آر ایم بی) امداد کا اعلان کیا ہے۔
چین کے صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی کی چیانگ نے پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے سیلاب کی صورت حال پر اظہار افسوس اور یک جہتی کا اظہار کیا ہے.
چین کے صدر اور وزیراعظم کا یہ پیغام پاکستان میں چینی سفیرنونگ رونگ نے پاکستانی قیادت کوپہنچایا ہے جس کے جواب میں وزیراعظم شہبازشریف نے صدرشی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے.
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح چینی قیادت اور عوام نے پاکستان سے دوستی اور فراخ دلی کامظاہرہ کیا ہے،چین کے صدر اور وزیراعظم کادل سےشکرگزار ہوں۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وسیع رقبہ کو اپنی لپیٹ میں لینے والے اس سیلاب کی تباہ کاریوں اور شدت کی ماضی میں مثال نہیں ملتی چین ہمیشہ مشکل کی ہرگھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہم چین کی اس معاونت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں چین کی طرف سے متاثرین کے لئے 100 ملین یوآن امداد کا اعلان، 25 ہزارخیموں اور دیگر امدادی اشیاء کا عطیہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر خرم دستگیر،وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی ، ن لیگ کے رہنماء نہال ہاشمی اور دیگر حکام نے کراچی ائرپورٹ پر دوست ملک چین کی جانب سے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے بھیجے جانے والے امدادی سامان کو وصول کیا ۔ صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ وفاقی وزیر خرم دستگیر، نہال ہاشمی اور دیگر حکام کے ہمراہ کراچی ائیرپورٹ پر دوست ملک چین کی جانب سے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے بھیجے جانے والے امدادی سامان کو وصول کیا۔اس موقع پر چین کے سفیر نونگ رونگ، قونصل جنرل ایل آئی لی بیجیان و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی ائیرپورٹ پر دو خصوصی پروازوں کے ذریعے دوست ملک چین کی جانب سے متاثرین کے لئے کھانے پینے کی اشیاء،ادویات، خیمہ سمیت دیگر ضروریات زندگی کا سامان بھیجا گیا ہ
چین کی طرف سے سیلاب متاثرین کے لئے امداد کی فراہمی سے متعلق اقتصادی امور ڈویژن کو چین کے سفیر کی کراچی سے واپسی پر باضابطہ آگاہ کیا جائے گا، چین کے سفیر نونگ رونگ نے چین کی قیادت کے فیصلے سے حکومت پاکستان کو آگاہ کر دیا ہے.
تاریخی پس منظر
پاک چین دوستی کی ابتداء 21 مئی 1951 سے ہوئی ۔ پاکستان مسلم دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے چین کو تسلیم کیا۔ اس سفارتی پیش قدمی کو چین نے کبھی نہ بھلایا۔ باضابطہ سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد دوطرفہ تعلقات کا ایسا سلسلہ شروع ہوا جو تمام موسموں اور حالات کے اتار چڑھائو کے باوجود قائم و دائم ہے۔ دراصل اس تعلق کو شروع ہی سے ایک دوسرے کی عزت اور ملکی مفادات کو محترم رکھنے کی بنیاد پر قائم کیا گیا تھا۔ لہٰذا دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کی علاقائی اور بین الاقوامی پالیسیوں کی حمایت کی۔